جب بھی کھیل کے میدان میں مشکل ہوئی جاوید میانداد نے ساتھ دیا : عمران خان

جب بھی کھیل کے میدان میں مشکل ہوئی جاوید میانداد نے ساتھ دیا : عمران خان
جب بھی کھیل کے میدان میں مشکل ہوئی جاوید میانداد نے ساتھ دیا : عمران خان

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جاوید میانداد کوپاکستان سے پیار ہے اور وہ پاکستا ن کیلئے جان کی بازی لگا کر کھیلتا تھا ۔ 

کراچی کے نشتر پارک میں پاکستان زندہ باد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ 18 سال مہاجر کرکٹر کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور وہ کرکٹر ہے جاوید میانداد۔’میں سب پاکستانیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ جب بھی مجھے کھیل کے میدان میں مشکل کا سامنا ہوتا تھا تو سب سے زیادہ جاوید میانداد لڑتا تھا۔‘

پاکستان کا وہ برانڈ جس کی بیٹریاں دفاعی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ ۔ ۔۔

عمران خا ن نے اپنی تقریر کے دوران کرکٹ کے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کے خلاف سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ بنگلور میں تھا۔ انڈیا کے امپائر انڈین کھلاڑیوں کی مدد کر رہے تھے۔

’جاوید میانداد بیٹسمین کے قریب فیلڈنگ کر رہے تھے۔ اپیل ہوتی تھی اور امپائر ناٹ آو¿ٹ دے دیتا تھا جس پرآہستہ آہستہ جاوید میانداد کو غصہ چڑھنے لگ گیا‘.

عمران خان نے کہا کہ مجھے جاوید کی شکل سے خوف آنے لگ گیا تھا۔ ’اپیل پر امپائر ناٹ آو¿ٹ دیتا تو جاوید کو اور غصہ چڑھ جاتا۔ میں سوچ رہا تھا کہ میچ جیتیں گے تو کل اخباروں میں ہماری جیت کی بات ہو گی۔ لیکن جب جاوید کی شکل دیکھی تو مجھے شک ہوا کہ کہیں کل اخباروں میں یہ نہ ہو کہ جاوید نے امپائر کو قتل کر دیا۔‘

لاہور میں رکشہ ڈرائیور نے ایمانداری کی ایسی مثال قائم کردی کہ ہر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ، بکرے لیکر تھانے پہنچ گیا اور پھر۔۔۔

عمران نے قصہ سناتے ہوئے کہا کہ جب بھی اپیل ہوتی اور جاوید غصے میں امپایر کی جانب بڑھتے تو میں ان کے اور امپائر کے بیچ میں آ جاتا۔جاوید محب وطن پاکستانی ہے اور اس لیے مہاجرو آپ لوگوں کو اپنے آپ کو محب وطن ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ پاکستانی ہو اور محب وطن ہو۔‘جاوید میانداد پاکستان کے لیے کھیلتا تھا اور ان کو پاکستانی ہونے اور پاکستان کی جانب سے کھیلنے پر فخر تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی آنے کو ارادہ نہیں تھا لیکن جب الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف الفاظ تو میں نے کراچی میں آنے کا ارادہ کیا۔

مزید :

قومی -