کوئٹہ میں کانگو وائرس بے قابو ، مزید ایک مریض ہسپتال منتقل

کوئٹہ میں کانگو وائرس بے قابو ، مزید ایک مریض ہسپتال منتقل
کوئٹہ میں کانگو وائرس بے قابو ، مزید ایک مریض ہسپتال منتقل

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) کوئٹہ میں کانگو وائرس پر قابونہ پایا جا سکا ، آج پھر کانگو وائرس کے شبے میں مزید ایک مریضوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کانگو وائرس کے شبے میں ایک اور مریض کو فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ فوکل پرسن آئسولیش وارڈ کا کہنا ہے کہ مریض 35 سالہ رحمت اللہ کا تعلق پشتون باغ سے ہے جسے کانگو وائرس کے شبے میں ہسپتال لایا گیا اور اس کے خون کے نمونے لیکر ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیے گئے ہیں ۔ 

سردیوں کی آمد آمد ، گاڑی کو سٹارٹ کرنے کیلئے دھکا لگوانے کی بجائے یہ ایک کام کریں لیکن برانڈ کے بارے میں جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

ان کا مزید کہنا تھا کہ  رحمت اللہ کو ناک سے خون بہنے کے بعد ہسپتال لایا گیا ہے، رحمت اللہ قربانی کا جانور خریدنے گیا تھا جس کے بعد وہ بیمار ہوا اور آج اس کے ناک سے خون بہنے لگا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کانگو وائرس کے شبے میں ہسپتال میں تاحال دو مریض داخل ہیں جن کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد ہی کانگو وائرس کے ہونے یا نہ ہونے کا پتہ چلے گا ۔

مزید :

کوئٹہ -