گجرات میں ایف آئی اے کی کارروائی ،انسانی سمگلر گرفتار
گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک )ایف آئی اے نے گجرات کے علاقے میں کارروائی کر کے انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق گجرات کے علاقے لالازار میں ایف آئی نے کارروائی کر کے شیراز بشارت عرف ملک شیراز نامی انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا ۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجتا تھا جسے گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔