روسی صدر کا دورہ ازبکستان،مرحوم صدر اسلام کریموف کی قبر پر پھول رکھے

روسی صدر کا دورہ ازبکستان،مرحوم صدر اسلام کریموف کی قبر پر پھول رکھے
روسی صدر کا دورہ ازبکستان،مرحوم صدر اسلام کریموف کی قبر پر پھول رکھے

  

تاشقند(اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ازبکستان کے حال ہی میں انتقال کرنے والے سابق صدر اسلام کریموف کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے صدر جی 20اجلاس میں شرکت کے بعد ازبکستان کے دورے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے گزشتہ دنوں انتقال کرنے والے صدر اسلام کریموف کی قبر پر پھول رکھے اوران کے ممکنہ جانشین کو اپنی ہر ممکن مدد کایقین دلایا۔

پاکستان کا وہ برانڈ جس کی بیٹریاں دفاعی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ ۔ ۔۔

واضح رہے کہ اسلام کریموف دماغ کی شریان پھٹنے کے بعد سے ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ دو ستمبر کو اٹھتر برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ کریموف نے کسی کو بھی اپنا جانشین مقرر نہیں کیا تھا تاہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ وزیر اعظم جلد ہی ا±ن کی جگہ سنبھال لیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -