نیب قانون میں نظر ثانی : خورشید شاہ نے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کیلئے 6نام سپیکر کو بھجوا دیے

نیب قانون میں نظر ثانی : خورشید شاہ نے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کیلئے 6نام ...
نیب قانون میں نظر ثانی : خورشید شاہ نے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کیلئے 6نام سپیکر کو بھجوا دیے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے نیب کے قانون پر نظر ثانی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کیلئے چھ نام سپیکر کو بھجوا دیے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نیب قانون میں نظر ثانی کیلئے بننے والی 20رکنی پارلیمانی کمیٹی کیلئے چھ نام سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیے ہیں ۔پارلیمانی کمیٹی بیس ارکان پر مشتمل ہو گی ۔

آپ کے گھر یا دفتر کا یوپی ایس ٹھیک طرح کام کررہاہے یا بیٹری کمزور ہے؟ کوئی بھی فیصلہ لینے سے قبل یہ خبر پڑھ لیں تاکہ ۔ ۔ ۔تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں

خورشید شاہ کی جانب سے سپیکر کو بھجوائے گئے ناموں میں شاہ محمودقریشی،نوید قمر،نفیسہ شاہ،اقبال قادری،صاحبزادہ طارق،آفتاب شیرپاو¿ کو شامل کیا گیا ہے ۔ پارلیمانی کمیٹی میں قومی اسمبلی سے حکومت کے 8اراکین شامل ہونگے جبکہ 20رکنی کمیٹی میںسینیٹ سے7 ارکان کو پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بنایا جائے گا ۔

مزید :

قومی -