شہر قائد میں ایک بار پھر بانی ایم کیو ایم کے حق میں بینرز لگا دئیے گئے، نامعلوم افراد کا کام ہے جن کا سدباب ہونا چاہئے: فاروق ستار

شہر قائد میں ایک بار پھر بانی ایم کیو ایم کے حق میں بینرز لگا دئیے گئے، ...
شہر قائد میں ایک بار پھر بانی ایم کیو ایم کے حق میں بینرز لگا دئیے گئے، نامعلوم افراد کا کام ہے جن کا سدباب ہونا چاہئے: فاروق ستار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں ایک بار پھر بینرز لگانے اور پھاڑنے کی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ نامعلوم افراد نے ایک بار پھر متحدہ بانی کے حق میں بینرز لگا دئیے گئے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماءفاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی میں نامعلوم افراد بینرز لگا رہے ہیں، ان کا پتہ لگا کر سدباب کرنا چاہئے۔

پاکستان کا وہ برانڈ جس کی بیٹریاں دفاعی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ ۔ ۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں متحدہ بانی کے حق میں بینرز لگا دئیے گئے ہیں جن پر تحریر درج ہے کہ ”جو قائد کا غدار ہے، وہ موت کا حقدار ہے۔“ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماءفاروق ستار نے راشد منہاس کی قبر پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں نامعلوم افراد بینرز لگا رہے ہیں، اللہ ان نامعلوم افراد کو ہدایت دے۔ انہوں نے کہا کہ ان نامعلوم افراد کا سدباب ہونا چاہئے کیونکہ یہ معمہ حل نہ ہونے تک کراچی کے معاملات حل کرنے میں مشکل ہو گی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اس موقع پر انہوں نے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فضائیہ میں سے ہے۔ ہمیں پاکستان کو مضبوط بنانا ہے اور اپنے معیار کو بہتر سے بہتر بنانا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیروز کو یاد نہ رکھنے الی قومیں مضبوط نہیں ہوتیں۔ شہر میں دیرپا اور پائیدار امن قائم کرنے کیلئے شہریوں کو اونرشپ دینی پڑے گی۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -