تحریک انصاف نے عمران خان کی نااہلی کیلئے ریفرنس کا دفاع کرنے کا فیصلہ کر لیا

تحریک انصاف نے عمران خان کی نااہلی کیلئے ریفرنس کا دفاع کرنے کا فیصلہ کر لیا
تحریک انصاف نے عمران خان کی نااہلی کیلئے ریفرنس کا دفاع کرنے کا فیصلہ کر لیا

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے خلاف نااہلی ریفرنس کا دفاع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

نیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ نواز کی جانب سے دائر نااہلی ریفرنس کا الیکشن کمیشن میں بھرپور دفاع اور حکومت کیخلاف پاکستان پیپلز پارٹی سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس حوالے سے آج خورشید شاہ اور شاہ محمود قریشی کے درمیان اہم ملاقات بھی ہو گی جس میں عمران خان کے خلاف ریفرنس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

سردیوں کی آمدآمد، اگرآپ کی گاڑی یا ٹریکٹر کی بیٹری بھی پرانی ہے تو نئی خریدنے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں کیونکہ ۔ ۔ ۔تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن چیمبر میں ہونے والی ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی خورشید شاہ سے حکومت مخالف تحریک پر پاکستان پیپلز پارٹی سے حمایت کرنے پر بھی بات کریں گے ۔

یادر ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے دائر چاروں ریفرنس مسترد کر تے ہوئے عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر ایک ریفرنس خارج جبکہ ایک ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا جس میں قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی گئی تھی ۔پاناما لیکس معاملے کے بعدوزیر اعظم کی نااہلی کیلئےءپی ٹی آئی نے دو ، عوامی مسلم لیگ نے ایک اور شہری وحید کمال نے ایک ریفرنس سپیکر آفس میں جمع کرایا تھا ۔

مزید :

قومی -