پاکستان اور انگلینڈ کے مابین واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آج رات ساڑھے دس بجے کھیلا جائے گا
مانچسٹر (افضل افتخار)پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا واحد ٹی ٹونٹی میچ اولڈ ٹریفرڈ مانچسٹر میں رات ساڑھے دس بجے کھیلاجائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین میچ کانٹے دار ہوگا اور پاکستان کی ٹیم اس میچ کو جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی ۔پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین ہونے والے ٹیسٹ سیریز برابر ہوچکی ہے جبکہ ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم نے 4-1سے فتح حاصل کی اور اب دونوں ٹیموں کے مابین واحد ٹی ٹونٹی میچ میں قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی کپتانی کا امتحان ہوگا ۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان پر برتری حاصل ہے ۔انگلینڈ کا رینکنگ میں پانچواں اور پاکستان کی ٹیم کا ساتواں نمبر ہے ۔