برطانیہ میں اولڈ ٹریفلورڈ کرکٹ سٹیڈیم پور ی دنیا میں مقبول کیوں ہے ؟

برطانیہ میں اولڈ ٹریفلورڈ کرکٹ سٹیڈیم پور ی دنیا میں مقبول کیوں ہے ؟
برطانیہ میں اولڈ ٹریفلورڈ کرکٹ سٹیڈیم پور ی دنیا میں مقبول کیوں ہے ؟

  

مانچسٹر (افضل افتخار)اولڈ ٹریفلورڈ کرکٹ سٹیڈیم نہ صرف انگلینڈ بلکہ پوری دنیا میں مقبول ہے ۔ اس کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ اس کا تاریخی حامل ہونا اور یہاں پر ایسے یادگار میچز کا انعقاد ہے جس کے بعد سے شائقین کے دلوں میں یہ سٹیڈیم گھر کر گیا ۔ اولڈ ٹریفوڈر کرکٹ گراﺅنڈ کا شمار ایسے گراﺅنڈز میں کیا جاتا ہے جہاں پر شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش سب سے زیادہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کو یہاں پر جو سہولیات میسر ہیں وہ بہت کم سٹیڈیمز میں دستیاب ہوتی ہیں۔ اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراﺅنڈ ہونے کے ساتھ ساتھ فٹ بال گراﺅنڈ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے اور ایک طویل عرصہ سے یہاں پر فٹ بال میچز کا انعقاد بھی جاری ہے اولڈ ٹریفورڈ فٹبال کھیل کاگڑھ سمجھا جاتا ہے اور پورے انگلینڈ میں سب سے زیادہ فٹ بال کے کھیل کو یہاں پر پذیرائی حاصل ہے ۔ ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز طویل عرصہ قبل ہو ا جب 10 جولائی سے 12 جولائی 1884 میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا جبکہ اس سٹیڈیم میں آخری کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ 22 جولائی سے25 جولائی 2016 کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان حالیہ ٹیسٹ سیریز میں کھیلا گیا تھا ون ڈے تاریخ میں پہلا میچ 24 اگست1972 میں میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا تھا جبکہ آخری کھیلا جانے والا ون ڈے 13 ستمبر2015 کو میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا ٹی ٹونٹی میچ کا پہلا میچ یہاں 13 جولائی2008 میں نیوزی لینڈ او ر انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا جبکہ آخری ٹی ٹونٹی میچ 23 جون 2015 کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلاگیا تھا۔اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم1910 سے قائم ہے اور اس کے بعد سے یہاں پر فٹ بال اور کرکٹ کی سر گرمیوں کا باقاعدہ آغاز کیا گیا تھا۔یہاں پر شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش 75 ہزار چھ سو پینتیس ہے جبکہ یہاں پر اس سے زائد شائقین بھی بیٹھ چکے ہیں جس کی تعداد76 ہزار نو سو باسٹھ ہے گنجائش سے بڑھ جانے کی صورت میںیہاں پر خصوصی انتظامات سے گنجائش بڑھا دی جاتی ہے اس کی وجہ شائقین کا جوق در جوق میچز دیکھنے آنا ہے یہاں پر اب تک کھیلے گئے میچز میں شائقین کی ایک ریکارڈ تعداد شریک ہوتی ہے۔ یہ سٹیڈیم بھی ایک خطیر رقم سے تعمیر کی گیا اور اس کے بعد اس کی جدت کے لئے وقت کے ساتھ ساتھ رقم خرچ کی گئی اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے بے شمار تریخی میچز یہاں پر منعقد ہوچکے ہیں اور آج بھی شائقین ان کو یاد رکھے ہوئے ہیں۔ کرکٹ کی دنیا میں اس سٹٹیڈیم کو نمایاں مقام حاصل ہے کرکٹ ورلڈ کپ کے بے شمارمیچز یہاں پر کھیلے جاچکے ہیں ، اس کرکٹ گراﺅنڈ کو آرکی بیلڈ لیچ نے ڈیزائن کیا تھا جس کا تعلق سکاٹ لینڈ سے تھا جبکہ ساٹھ ہزار پاﺅنڈ سب سے پہلے خرچ ہوئے تھے جب اس کی تعمیر کا آغاز کیا گیا تھا جبکہ اس کے بعد وقت کے ساتھ ساتھ اب تک اس پر کثیر رقم خرچ کی جارہی ہے یہاں پر سب سے پہلے ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز ہوا تھا اور ایشز سیریز کے میچز بھی بڑ ی تعداد میں منعقد ہوچکے ہیں اس کے علاوہ دنیا کی دیگر ٹیمیں بھی اس گراﺅنڈ پر کھیل کا مظاہر ہ کرچکی ہیں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا واحد ٹی ٹونٹی میچ اس گراﺅنڈ پر آج کھیلا جارہا ہے جس کی تیاری کی جاچکی ہیں اور شائقین نے اس میچ سے لطف اندوز ہونے کے لئے ٹکٹیں خرید لی ہیں دونوں ٹیموں کے درمیان اس میچ کو اہمیت کاحامل قرار دیا جارہا ہے ۔ اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراﺅنڈ میں وکٹ کی لمبائی 105 میٹر 115 یارڈ اور چوڑا ئی68 میٹر 74 یارڈ ہے جو کسی بھی بڑے گراونڈ کی لمبائی اور چوڑا ئی میں شمارکی جاتی ہے اس کی وکٹ گراﺅنڈ سے 9 انچ اوپر ہے جبکہ وکٹ کے اندر ہیٹنگ سسٹم بھی ہے تاکہبارش کی صورت میں اس کو جلد از جلد خشک کردیا جائے اور میچ جاری ر کھا جاسکے اس لحاظ سے یہ ایک جدید سسٹم ہے ۔

مزید :

کھیل -