سب سے بڑی بھارتی ریاست کے وزیراعلیٰ کی انوکھی انتخابی مہم

سب سے بڑی بھارتی ریاست کے وزیراعلیٰ کی انوکھی انتخابی مہم
سب سے بڑی بھارتی ریاست کے وزیراعلیٰ کی انوکھی انتخابی مہم

  

چنائے(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ریاستی انتخابات میں ابھی ایک سال باقی ہے لیکن ریاستی وزیراعلیٰ نے الیکشن مہم ابھی سے شروع کردی ہے وہ بھی کچھ انوکھے انداز میں ، جی ہے بھارت کی سب سے بڑی ریاست کے ویراعلیٰ اکلیش یادیو نے ”ووٹ دو،فون لو“ حکمت عملی اپناتے ہوئے دو لاکھ روپے سے کم سالانہ آمدن والے خاندانوں کے تمام نوجونوانوں کو مفت سمارٹ فون دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں :پاکستان کا وہ برانڈ جس کی بیٹریاں دفاعی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ ۔ ۔۔

سماج وادی پارٹی سے تعلق رکھنے والے اکلیش یادیو کے مطابق یہ سمارٹ فون نوجوانوں کو حکومتی منصوبوں اور پالیسیوں سے آگاہی فراہم کرنے کیلی¿ے دیئے جارہے ہیں۔

این ڈی ٹی وی نے ایک رپورٹ میں سمارٹ فون تقسیم کرنے کا طریقہ بھی بتایا ہے جس کے تحت خواہشمند نوجوانوں کی آن لائن رجسٹریش کی جائے گی جو اگلے ماہ شرو ہوگی جبکہ فون سیٹ دوہزارہ سترہ کے وسط میں ملنا شروع ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں :انتظارکی گھڑیاں ختم، آئی فون سیون آج متعارف کروایا جارہا ہے

اکلیش یادیو کی جانب سے انوکھا اعلان پہلی بار سامنے نہیں آیا، دوہزار گیارہ کے انتخابات میں انہوں نے مفت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا اعلان بھی کیا تھا، بھارت ہی میں تامل ناڈو کی سابق وزیراعلیٰ جے للیتا بھی انتخابات جیتنے کی صورت میں رانشن کارڈ رکھنے والے ہر فرد کو ایک موبائل فون دینے کا اعلان کرچکی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -