ایشیائی بینک پاکستان میں پونے 7 کھرب روپے سے کنٹری آپریشن بزنس پلان شروع کرےگا

ایشیائی بینک پاکستان میں پونے 7 کھرب روپے سے کنٹری آپریشن بزنس پلان شروع ...
ایشیائی بینک پاکستان میں پونے 7 کھرب روپے سے کنٹری آپریشن بزنس پلان شروع کرےگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان میں6کھرب 76ارب 46کروڑ روپے (پانچ ارب 91کروڑ ڈالر)سے 3سال کےکنٹری آپریشن بزنس پلان ( سی او بی پی ) شروع کرے گا،یہ پلان 2017سے 2019پر محیط ہوگاجس میں آئندہ تین سال کیلئے توانائی ، ٹرانسپورٹ ، ڈیزاسٹرمینجمنٹ ، پانی ، شہری ترقی ، زراعت اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے شعبوں کے منصوبوں کو مکمل کیے جائینگے۔

روسی صدر کا دورہ ازبکستان،مرحوم صدر اسلام کریموف کی قبر پر پھول رکھے

روزنامہ جنگ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر لیپیک نے منگل کو وزارت خزانہ میں ملاقات کی۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری آپریشن بزنس پلان، وسطی ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون(کیریک)، ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ (ڈی ایم ایف) کے قیام کے بارے میں آگاہ کیا۔کیر ک پلان کے تحت ایشیائی ترقیاتی بنک وسط ایشیائی ممالک کے مابین اقتصادی منتقلی کے رابطوں کو بڑھایا جائیگا ،اور ان ممالک کے نمائندوں ، سٹیک ہولڈرزاور ترقیاتی شراکت داروں کیساتھ اسلام آباد میں اکتوبر میں ملاقات کا انعقاد کیا جائیگا ، پاکستان کیریک کے رکن ممالک کو سہولیات کی فراہمی کوبڑھانے اور تکنیکی امداد میں اضافہ کرے گا.

پاکستان کا وہ برانڈ جس کی بیٹریاں دفاعی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ ۔ ۔۔

وزیر خزانہ کو نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی ، اس فنڈ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک ایک ارب ڈالر (ایک کھرب 6 ارب روپے ) فراہم کرے گا جبکہ 250ملین ڈالر حکومت پاکستان فراہم کرے گی، ایشیائی ترقیاتی بنک ہرسال 250ملین ڈالر کی چار اقساط فراہم کرے گاآسٹریلیا، ناروے ، بلجیم اور جاپان بھی اس پلان میں ڈونر ہیں ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایشیائی ترقیاتی بنک کے پاکستان کے بطور ترقیاتی شراکت دار کردار کو سراہا۔ادھروزیر خزانہ سے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے چیئرمین ایئر مارشل ارشد ملک نے ملاقات کی۔

مزید :

اسلام آباد -