عمران خان سیاسی گناہ گاروں کا ہجوم لیکر بے گناہوں پر حملہ کرناچاہتے ہیں، پرویز رشید

عمران خان سیاسی گناہ گاروں کا ہجوم لیکر بے گناہوں پر حملہ کرناچاہتے ہیں، ...
عمران خان سیاسی گناہ گاروں کا ہجوم لیکر بے گناہوں پر حملہ کرناچاہتے ہیں، پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی گناہ گاروں کا ہجوم لیکر بے گناہوں پر حملہ کرناچاہتے ہیں۔ تحریک انصاف کی سیاست کو بے گناہوں پر حملہ مہنگا پڑے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی جانب سے چوبیس ستمبر کو رائے ونڈ مارچ کے اعلان کے بعد سیاسی محاذ آرائی شد ت اختیار کرنے لگی ہے۔
سردیوں کی آمد آمد ، گاڑی کو سٹارٹ کرنے کیلئے دھکا لگوانے کی بجائے یہ ایک کام کریں لیکن برانڈ کے بارے میں جاننے کیلئے یہاں کلک کریں
حکومت نے عمران خان کے رائے ونڈ مارچ کو حماقت قرار دیتے ہوئے اس کا حکمت عملی سے جواب دینے کااعلان کر دیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی گناہ گاروں کا ہجوم لیکر بے گناہوں پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف کی سیاست کو بے گناہوں پر حملہ مہنگا پڑے گا۔پرویز رشید کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے پی ٹی آئی کے ریفرنس پر وہی فیصلہ کیا جو سپر یم کورٹ نے کیا۔ ریفر نس میں جان ہوتی تو سپریم کورٹ اسے کیوں رد کرتی۔ پرویز رشید نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے خلاف ریفرنس پہلے سے موجود ہے۔