پاکستا ن اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والا باولر کون ہے؟

پاکستا ن اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل ...
پاکستا ن اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والا باولر کون ہے؟

  

مانچسٹر(افضل افتخارسے)پاکستان اورانگلینڈکی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچوں میں زیادہ وکٹیں لینے کااعزازانگلینڈکے گریم سوان کے پاس ہے انہوں نے 9میچوں میں35اووروں میں178رنزدے کر10.47کی اوسط سے17وکٹیں لیں۔دوسرے نمبرپربھی انگلینڈکے اسٹورٹ براڈ نے 10میچوں میں38.2اووروں میں229رنزدے کر15.26کی اوسط سے15وکٹیں لیں۔تیسرے نمبرپرپاکستان کے سعیداجمل نے 9میچوں میں33.3اووروں میں200رنزدے کر18.18کی اوسط سے11وکٹیں لیں۔چوتھے نمبرپرپاکستان کے شاہدآفریدی نے 12میچوں میں46اووروں میں302رنزدے کر27.45کی اوسط سے11وکٹیں لیں۔پانچویں نمبرپرپاکستان کے عمراکمل نے 8میچوں میں27.4اووروں میں244رنزدے کر27.11کی اوسط سے9وکٹیں لیں۔

مزید :

کھیل -