بٹ خیلہ: فورسز کی گاڑی الٹنے سے 2 جوان شہید، 3 زخمی

بٹ خیلہ: فورسز کی گاڑی الٹنے سے 2 جوان شہید، 3 زخمی
بٹ خیلہ: فورسز کی گاڑی الٹنے سے 2 جوان شہید، 3 زخمی

  

مالاکنڈ (ویب ڈیسک) پل چوکی چکدرہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی الٹنے سے دو جوان شہید تین اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ مردان منتقل کردیا گیا ہے۔

عسکری ذرائع کے مطابق تھانہ ڈگری کالج سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی یوم دفاع کی تقریب کیلئے میخ بند گاﺅں جارہی تھی کہ روڈ کے کنارے درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو جوان سپاہی فخر انور اور محمد رضون شہید اور تین اہلکار عمیر، کوثر اور ریاض شدید زخمی ہوگئے موقع پر موجود رضاکاروں نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا جہاں پر بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی جنہیں ضروری طبی امداد کی غرض سے سی ایم ایچ ہسپتال مردان منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : مالاکنڈ