سی پیک پر کام کرنے والے چینیوں کی جانیں خطرے میں، کس آدمی نے انہیں سیکیورٹی فراہم کرنے سے روکا ہوا ہے؟جان کر آپ کو بھی اس حرکت پر بے حد غصہ آئے گا

سی پیک پر کام کرنے والے چینیوں کی جانیں خطرے میں، کس آدمی نے انہیں سیکیورٹی ...
سی پیک پر کام کرنے والے چینیوں کی جانیں خطرے میں، کس آدمی نے انہیں سیکیورٹی فراہم کرنے سے روکا ہوا ہے؟جان کر آپ کو بھی اس حرکت پر بے حد غصہ آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبوں کی جانب سے ضروری کارروائی مکمل نہ ہونے کی وجہ سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کرنے والے چینیوں کی سیکیورٹی کے لئے سپیشل سیکیورٹی ڈویژن کو ابھی تک تعینات ہیں کیا جاسکا ۔ایکسپریس ٹریبون کے مطابق اس امر کا انکشاف منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے احسن اقبال کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں ہوا، اجلاس کو بتایا گیا کہ سپیشل سیکیورٹی ڈویژن کی تعیناتی کے حوالے سے صوبے تذبذب کا شکار ہیں ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام نے اجلاس کو بتایا کہ سپیشل ڈویژن کی تعیناتی ااہم ترین معاملہ ہے جس پر توجہ دینا انتہائی ضروری ہے۔

مزید پڑھیں :پاکستان کا وہ برانڈ جس کی بیٹریاں دفاعی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ ۔ ۔۔

اس حوالے سے سیکرٹری داخلہ کے اس بیان کا حوالہ بھی دیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ صوبے فورس کی تعیناتی کے معاملے پر خط کے باوجود کوئی جواب نہیں دے رہے۔

مزید پڑھیں :رائیونڈ مارچ، تحریک انصاف کا اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ

صرف پنجاب کی جانب اس لیٹر کا جواب ملا ہے تاہم سب سے بڑے صوبے نے بھی کوئی واضح موقف نہیں بتایا، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے مطابق اس معاملے پر سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جبکہ معاملے پر سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی تجویز بھی دی جاچکی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے واضح کیا کہ اس معاملے پر وفاق کوئی بھی سستی برداشت نہیں کرے گا ۔

مزید :

قومی -