چین کی سندھ کو توانائی اور انفرااسٹرکچر منصوبوں میں تعاون کی پیشکش

چین کی سندھ کو توانائی اور انفرااسٹرکچر منصوبوں میں تعاون کی پیشکش
چین کی سندھ کو توانائی اور انفرااسٹرکچر منصوبوں میں تعاون کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ووھان (ویب ڈیسک) چین نے سندھ حکومت کو توانائی اور انفرااسٹرکچر منصوبوںمیں تعاون کی پیشکش کردی جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی چینی شہر ووھان کو کراچی کا ”جڑواں“ شہر قرار دینے کی پیش کش کرتے ہوئے چینی حکام سے سندھ بالخصوص کراچی میں ووھان شہر کے طرز پر ٹرانزٹ مینجمنٹ ماڈلز کے قیام میں مدد کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

برطانوی عدالت نے داعش کی حمایت کرنے پر مسلمان مبلغ انجم چوہدری اور ان کے ساتھی کو ساڑھے5سال قید کی سزا سنا دی

روزنامہ جنگ کے مطابق چینی صوبے ”ھوبی“ کے حکام نے سندھ اور بلوچستان میں ٹیکنیکل ٹریننگ اور اعلیٰ تعلیمی سیکٹر میں بھی تعاون کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی چین کے ممبر اسٹینڈنگ کمیٹی ”یو شاﺅلیانگ“ سے ملاقات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نےکہاکہ سندھ حکومت کیٹی بندر کو سمندری پورٹ بنانے کی خواہشمند ہے اوربے شک اس تناظر میں چینی تعاون مددگار ثابت ہوگا۔ کمیونسٹ پارٹی چین کے ممبر سٹینڈنگ کمیٹی ”یو شاﺅلیانگ“ نے کہا کہ صوبہ ھوبی کے حکام توانائی اور انفرااسٹرکچر میں سندھ کی مدد کریں گےا ور شپنگ ، تعمیراتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو بڑھایاجائے گا۔

اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے چینی ماہرین سے کراچی میں اور سندھ کے لیے ٹرانزٹ مینجمنٹ ماڈل کے قیام میں مدد کی درخواست کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی وفد آج بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی چین کے رہنماﺅں اور” تھنک ٹینکس“سے ملاقات کرے گا۔