تین خود کشیاں، لڑکی نے پسند کی شادی نہ ہونے پر جان دے دی

تین خود کشیاں، لڑکی نے پسند کی شادی نہ ہونے پر جان دے دی
تین خود کشیاں، لڑکی نے پسند کی شادی نہ ہونے پر جان دے دی

  

امین پور بنگلہ، پیر محل، قصور (ویب ڈیسک) امین پور بنگلہ میں پسند کی شادی نہ ہونے پر 20 سالہ لڑکی، پیر محل میں غربت سے تنگ نوجوان اور قصور میں معاشی تنگدستی کی وجہ سے نوجوان نے خود کشی کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ چک نمبر 206 ج ب بوسال والی کے رہائشی مختار کی 20 سالہ بیٹی عابدہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، گھر والوں کی ضد سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے زہر کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پیر محل کچی کوٹھی کے رہائشی محمد شریف کے بیٹے ساجد شریف نے غربت سے تنگ آکر زہر کھاکر خود کشی کرلی۔ قصور میں وڈانہ کے رہائشی شفاقت علی کا اکثر پیسے مانگنے اور کام نہ کرنے کی وجہ سے باپ کے ساتھ جھگڑا رہتا۔ گزشتہ روز بھی اسی بات پر اس کا اپنے والد سے جھگڑا ہوگیا جس پر اس نے دلبرداشت ہوکر زہریلی گولیاں نگل کر خود کشی کرلی۔

مزید :

جرم و انصاف -