گاڑیوں کے شوقین پاکستانیوں کے لئے شاندار خوشخبری آگئی ،بڑی کمپنی نے اگلے ماہ سے پاکستان میں کاریں بنانے کا اعلان کردیا

گاڑیوں کے شوقین پاکستانیوں کے لئے شاندار خوشخبری آگئی ،بڑی کمپنی نے اگلے ...
گاڑیوں کے شوقین پاکستانیوں کے لئے شاندار خوشخبری آگئی ،بڑی کمپنی نے اگلے ماہ سے پاکستان میں کاریں بنانے کا اعلان کردیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی دیوان فاروق موٹرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اکتوبر کے آخر تک پاکستان میں پیداوار شروع کرنے والی ہے۔پیداواری یونٹ کی تنصیب بھی جاری ہے۔دیوان فاروق موٹرز نے حال ہی میں بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ کو پیدوار شروع کرنے کے لئے ایک درخواست بھجوائی تھی۔دیوان فاروق موٹرز کاروں کے ساتھ ساتھ پاکستان میں شہزور ٹرک کی پیداوار بھی شروع کررہی ہے اس حوالے سے کولاؤگروپ سے معاہدہ بھی طے پاگیا ہے۔جس میں  شہہ زور  ایک ٹن (Single rear)،ہنڈائی پاور ٹرین اور شہہ زور ایک ٹن(Dual rear) کی تیاری بھی شامل ہے جبکہ بعد میں کمپنی  چینی کمپنی سینگیانگ چائنا کے تعاون سےڈیڑھ ٹن شہہ زورٹرک   اور سولہ سو سی سی پاور کی سپورٹس کار بھی متعارف کرائے گی۔

سردیوں کی آمدآمد، اگرآپ کی گاڑی یا ٹریکٹر کی بیٹری بھی پرانی ہے تو نئی خریدنے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں کیونکہ ۔ ۔ ۔تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں

کمپنی مسافر کاروںاورکمرشل مقاصد کے لئے استعمال ہونے والی ہلکی گاڑیوں کی تیاری کے لئے کوریا کی ”کیا“ موٹرز سے تعاون پر بھی غور کررہی ہے جس پر اگلے تین سال میں عمل ہوگا۔ دیوان فاروق موٹرز کی جانب سے پاکستان میں دوبارہ پیدوار شروع کرنے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے مراعات کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ٹرکس کے اسپئر پارٹس کیلئے پارٹس فیکٹریوں کو ٹھیکے دے دیئے گئے ہیں

مزید :

بزنس -