سول اور فوجی قیادت ملک سے دہشتگردی اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے متحد ہے،ترجمان وزیراعظم

سول اور فوجی قیادت ملک سے دہشتگردی اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے متحد ...
سول اور فوجی قیادت ملک سے دہشتگردی اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے متحد ہے،ترجمان وزیراعظم

  

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم نوازشریف کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ سول اور فوجی قیادت ملک سے دہشتگردی اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے متحد ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قومی لائحہ عمل پر موثر انداز میں عملدرآمد جاری ہے اور مسلح افواج اس سلسلے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ حکومت نے ہزاروں غیر رجسٹرڈ سمز، قومی شناختی کارڈز اور جعلی پاسپورٹ منسوخ کئے ہیں جو دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے اس کے اقدامات کاحصہ ہے۔

مزید :

اسلام آباد -