جھنگ سے سائیکل پر بیٹھ کر اتفاق مسجد آنے والا ارب پتی کیسے بنا: کیپٹن (ر) صفدر

جھنگ سے سائیکل پر بیٹھ کر اتفاق مسجد آنے والا ارب پتی کیسے بنا: کیپٹن (ر) صفدر
جھنگ سے سائیکل پر بیٹھ کر اتفاق مسجد آنے والا ارب پتی کیسے بنا: کیپٹن (ر) صفدر

  

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ جھنگ سے سائیکل پر بیٹھ کر اتفاق مسجد آنے والے کینیڈین مولوی سے پوچھا جائے ارب پتی کیسے بنا‘ کسی کو جمہوریت اور آئین پاکستان کے خلاف سازش نہیں کرنے دیں گے‘ چھ ستمبر کے شہداءکی قربانیوں سے اپنی نسلوں کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔

وزیراعظم کا چترال کی ضلعی حکومت کیلئے 20 کروڑ روپے گرانٹ اور یونیورسٹی کے قیام کا اعلان، عوامی نقصان کی سیاست نہیں چاہتے، اللہ تعالیٰ مخالفین کو ہدایت نصیب فرمائے: نواز شریف

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیپٹن صدر نے کہاکہ 1948ءمیں اگر قائداعظم کا سری نگر کی طرف جانے کا حکم مانا جاتا تو کشمیر آزاد ہو چکا ہوتا، 1965ءکی جنگ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں لے جانے اور اس مسئلہ کو اٹھانے سے روکنے کےلئے مسلط کی گئی، ہم دفاع پاکستان اور پاک سرزمین کے دفاع کےلئے اپنے جسموں سے بم باندھنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، وطن عزیز کےلئے قربانیاں دینے والوں کے صدقے ہم آج یہاں آزاد فضاﺅں میں بیٹھے ہیں۔ ہم بقائے پاکستان کے لئے ایٹمی پروگرام شروع کرنے پر ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -