جاپان سے اربوں روپے کا تحفہ آ گیا ،ایسی چیز پاکستانیوں کو دے دی کہ جان کر جہاز پر سفر کرنے والے پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

جاپان سے اربوں روپے کا تحفہ آ گیا ،ایسی چیز پاکستانیوں کو دے دی کہ جان کر جہاز ...
جاپان سے اربوں روپے کا تحفہ آ گیا ،ایسی چیز پاکستانیوں کو دے دی کہ جان کر جہاز پر سفر کرنے والے پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

  

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک )جاپان نے اسلام آباد ،کراچی اور لاہور ائیر پورٹ کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے ایک ارب 96کروڑ روپےمالیت کے سیکیورٹی آلات مہیا کردئیے۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جاپانی حکام نے سیکیورٹی آلات پاکستان کے حوالے کیے ۔تقریب میں جاپانی سفارتکار تکاشی کرے نے آلات پاکستان کو دئیے جن میں دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کا سسٹم اورگاڑیوں کے سکینر زسمیت دیگر آلات شامل ہیں ۔جاپان انٹرنیشنل تعاون ایجنسی کے نمائندہ اعلیٰ یشورو ٹوجو نے کہا کہ خطے کی ترقی میں متوازن اور مناسب سیکیورٹی تعاون بڑھانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔

سردیوں کی آمد آمد ، گاڑی کو سٹارٹ کرنے کیلئے دھکا لگوانے کی بجائے یہ ایک کام کریں لیکن برانڈ کے بارے میں جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

ادھر تکاشی کرے نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے سیکیورٹی بڑھانا نا گزیر ہے اور جاپان اس حوالے سے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹس کی سیکیورٹی کے باعث مسافر بحفاظت رہیں گے اور بین الاقوامی پروازیں بھی بڑھ چڑھ کر پاکستان آئیں گی ۔جاپان کی جانب سے دئیے جانے والے سیکیورٹی آلات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں ۔

جاپان نے چار جولائی کو بیس کروڑ پچاس لاکھ روپے کی امداد بھی دی تھی جس سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پور ٹ پر چہرہ شناسی کا سسٹم لگا یا گیا تھا ۔ادھر کراچی بندر گاہ اور پورٹ کراچی کے سیکیورٹی آلات کو بہتر بنانے کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -