جب فلموں میں مجھ سے کم کپڑے پہننے کا کہا جاتا ہے تو مجھے ۔۔۔ نرگس فخری نے ایسی بات کہہ دی کہ تمام پرستاروں کو حیران کردیا

جب فلموں میں مجھ سے کم کپڑے پہننے کا کہا جاتا ہے تو مجھے ۔۔۔ نرگس فخری نے ایسی ...
جب فلموں میں مجھ سے کم کپڑے پہننے کا کہا جاتا ہے تو مجھے ۔۔۔ نرگس فخری نے ایسی بات کہہ دی کہ تمام پرستاروں کو حیران کردیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بولڈانداز اپنائے بالی ووڈ میں نمایاں مقام کیلئے کوشاں نرگس فخری نے کہا ہے کہ انہیں یہ تو اچھا لگتا ہے کہ لوگ انہیں پسند کریں لیکن وہ خاصی شرمیلی ہیں اور ایسے کپڑے پہننا قطعا پسند نہیں جس میں وہ نمایاں لگیں۔ایکسپریس ٹریبون کے مطابق نرگس فخری کا شمار شوبز کی خوبصورت اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے تاہم وہ اب تک فلمی صنعت میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کررہی ہیں۔ ایک انٹرویو دیتے ہوئے نرگس فخری کا اپنی حال ہی میں ریلیز فلم ’ہاؤس فل 3‘ کی پرفارمنس کے حوالے سے کہنا تھا کہ”مجھے اچھا لگا کہ لوگوں نے مجھے پسند کیا، میں کافی شرمیلی ہوں اور مجھے ایسے کپڑے پہننا پسند نہیں جن میں، میں بہت زیادہ نمایاں لگوں لیکن بولی وڈ میں اداکاراو¿ں کو مختصر ملبوسات میں پسند کیا جاتا ہے“۔

مزید پڑھیں :پاکستان کا وہ برانڈ جس کی بیٹریاں دفاعی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ ۔ ۔۔

نرگس کا ہنستے ہوئے کہنا تھا ’بد قسمتی سے یہ ایک ایسی انڈسٹری ہے جہاں لوگوں کے جسم کو پسند کیا جاتا ہے، سب ہی مجھ جیسی لڑکی کو ڈانس کرتے دیکھنا چاہتے ہیں‘۔بولی وڈ فلم ’راک اسٹار‘ کے علاوہ نرگس بہت کم فلموں میں نظر آئیں، تاہم اداکارہ کو اس بات سے فرق نہیں پڑتا، ان کا کہنا تھا کہ ’اس بات میں کوئی تعجب نہیں کہ میرا سفر کافی بہترین گزرا ہے، میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے کام ملا، مشکل تو ہے کیوں کہ میں یہاں اکیلی ہوں، لیکن بہت سے نئے اداکاروں کو کافی مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے لیکن میری قسمت اچھی ہے اور آج میں یہاں ہوں‘۔

نرگس نے مزید کہا کہ ’مجھے زبان کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مجھے ہندی سمجھ آتی ہے لیکن میں اب بھی اسے ٹھیک سے بول نہیں پاتی۔نرگس فخری نے یہ اعتراف بھی کیا کہ بالی ووڈ میں انہیں ایک آو¿ٹ سائیڈر کی طرح لیا گیا،انہوں نے بتایا کہ ”مجھ پر بہت تنقید کی گئی ، اگر آپ مقامی نہیں تو آپ کو اپنا مقام بنانے کے لئے خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میں نے بھی تمام مشکلات کو برداشت کیا لیکن ذہن میں یہی تھا کہ ایک دن اچھا وقت ضرور آئے گا۔

مزید پڑھیں :کسوٹی زندگی کی ننھی اداکارہ شہریا شرما اب کیسی دکھتی ہے، تصاویر سامنے آگئیں

ایک سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ وہ فلمی اور ذاتی زندگی میں ایک تواز ن برقرار رکھتی ہیں، جب لوگ انہیں کاسٹ کرتے ہیں تو وہ بہترین پرفارمنس کی کوشش کرتی ہیں،اگر وہ کاسٹ کرنا چھوڑ دیں تو کبھی ان کا رخ بھی نہیں کریں گی۔نرگس فخری نے کہا زندگی کی ضرورت پوری کرنے کے لئے کہ وہ کسی بھی قسم کا کام کرسکتی ہیں،اور جو بھی بننا چاہیں بن سکتی ہیں۔انہوں نے فلمی دنیا میں دوست بنانے کی خواہش بھی ظاہر کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک بالی وڈ میں ان کا کوئی بھی دوست نہیں ہے۔

مزید :

تفریح -