”الیکشن کمیشن نواز شریف کو نااہل قرار دیدے گا “،زعیم قادری کی زبان پھسل گئی

”الیکشن کمیشن نواز شریف کو نااہل قرار دیدے گا “،زعیم قادری کی زبان پھسل گئی
”الیکشن کمیشن نواز شریف کو نااہل قرار دیدے گا “،زعیم قادری کی زبان پھسل گئی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب حکومت کے ترجمان ذعیم حسین قادری کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے عمران خان کی بجائے نواز شریف کو الیکشن کمیشن سے نااہل کرادیا تاہم غلطی کا احساس ہونے پر تصحیح کردی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے زعیم حسین قادری سے صحافی نے سوال کیا کہ ’نااہل ہوگا کون ، عمران خان یا نواز شریف ؟ زعیم قادری کاکہناتھاکہ وہ تو میں نے کہہ دیا ہے کہ نوازشریف  کو 90 روز میں الیکشن کمیشن نااہل قرار دیدے گا، انشاء اللہ‘‘۔

صحافیوں کی جانب سے زبان پھسلنے کی نشاندہی پر زعیم قادری نے تصحیح کرلی اور کہاکہ نوازشریف رہیں گے ، عمران خان نااہل ہوں گے ۔ 

پاکستان کا وہ برانڈ جس کی بیٹریاں دفاعی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ ۔ ۔۔

پاکستان تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ پر انہوں نے کہا کہ رائیونڈ کا رخ کرنے والوں کی ٹانگیں توڑنے کے بیان پر قائم ہوں ۔عمران خان کا رائیونڈ جانے کا اعلان سیاسی حدود پار کرنے کے مترادف ہے ۔”ہم نے تو مشرف کو رائیونڈ نہیں جانے دیا “۔

شیخ رشید کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ فال نکالنے والے شیخ رشید کی اپنی سیاست ختم ہو جائے گی ۔

Zaeem Qadri Ne Nawaz Sharif Ki Na Ehli Ki Dua... by pakawaam1

مزید :

لاہور -