چرچ میں سمارٹ فون پر پوکی مون گو گیم کھیلنے پر روسی بلاگر گرفتار

چرچ میں سمارٹ فون پر پوکی مون گو گیم کھیلنے پر روسی بلاگر گرفتار
 چرچ میں سمارٹ فون پر پوکی مون گو گیم کھیلنے پر روسی بلاگر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک )روس میں بلاگر کو چرچ میں اپنے سمارٹ فون پر پوکی مون گو گیم کھیلنے پر گرفتار کر لیا گیا ۔بی بی سی کے مطابق روسی پولیس نے 21سالہ روسی بلاگر روسلن سوکو لوسکی کوآرتھو ڈاکس چرچ میں پوکیمون گیم کھیلتے ہوئے اپنی ویڈیو بنانے پر گرفتار کیا۔روسلن سوکو لوسکی پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے مذہبی عقائد کا مذاق اڑایا ،چرچ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ روسلن سوکو لوسکی کو چرچ میں ویڈیو بنانے پر گرفتار کیا گیا ۔ مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ملزم نے اپنی گرفتاری کو کم عقلی سے تعبیر کیا۔اس کا کہنا تھا کہ اگر کوئی چرچ میں سمارٹ فون لیے چل رہا ہو تو اس سے کسی کے مذہبی عقائد کو کیسے ٹھیس پہنچتی ہے ۔واضح رہے کہ جولائی میں روسی ٹی وی پر پوکیمون گو گیم کھیلنے والوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ چرچ میں گیم کھیلنے کی صورت میں وہ تین برسوں کے لیے جیل جا سکتے ہیں۔

آپ کے گھر یا دفتر کا یوپی ایس ٹھیک طرح کام کررہاہے یا بیٹری کمزور ہے؟ کوئی بھی فیصلہ لینے سے قبل یہ خبر پڑھ لیں تاکہ ۔ ۔ ۔تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -