کوئٹہ میں کانسٹیبل نے تھانے میں ایس ایچ او کو فائرنگ کر کے جاں بحق کردیا ،جوابی کارروائی میں کانسٹیبل بھی ہلاک

کوئٹہ میں کانسٹیبل نے تھانے میں ایس ایچ او کو فائرنگ کر کے جاں بحق کردیا ...
کوئٹہ میں کانسٹیبل نے تھانے میں ایس ایچ او کو فائرنگ کر کے جاں بحق کردیا ،جوابی کارروائی میں کانسٹیبل بھی ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں کی آپس میں فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او اور اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔

آپ کے گھر یا دفتر کا یوپی ایس ٹھیک طرح کام کررہاہے یا بیٹری کمزور ہے؟ کوئی بھی فیصلہ لینے سے قبل یہ خبر پڑھ لیں تاکہ ۔ ۔ ۔تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں

بی بی سی اردو نیوز کے مطابق کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کے علاقے میں نیو انڈسٹریل پولیس اسٹیشن کے اندر کانسٹیبل نے تھانے کے ایس ایچ او نور بخش مینگل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او اور اس کا مہمان جاں بحق ہو گئے ۔سریاب پولیس کے سینئر اہلکار نے بتا یا کہ کانسٹیبل نے فائرنگ کے بعد اپنے آپ کو حوالے کرنے کے بجائے تھانے کے باہر مورچہ زن ہو گیا اور وہاں سے فائرنگ کرتا رہا جس پر دوسرے پولیس اہلکاروں نے اسے گولی مارکر ہلاک کردیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے کانسٹیبل کو کچھ عرصہ پہلے ایران سے متصل پنجگور کے علاقے سے کوئٹہ ٹرانسٹر کیا گیا تھا جس پر کانسٹیبل اور ایس ایچ او کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ خان نے آئی جی پولیس کو واقعے کی تحقیقات کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

کوئٹہ -