روسی صدر کی سرکاری گاڑی کو حادثہ، ڈرائیور ہلاک، واقعے کی تحقیقات شروع

روسی صدر کی سرکاری گاڑی کو حادثہ، ڈرائیور ہلاک، واقعے کی تحقیقات شروع
روسی صدر کی سرکاری گاڑی کو حادثہ، ڈرائیور ہلاک، واقعے کی تحقیقات شروع

  

ماسکو(آئی این پی)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی سرکاری گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا، تاہم حادثے کے وقت صدر پیوٹن گاڑی میں موجود نہیں تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے صدرکی سرکاری گاڑی کو حادثہ دارالحکومت ماسکو کی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب صدر کی مرسڈیز کار سامنے سے آنے والی بی ایم ڈبلیوکار سے ٹکرا گئی۔

دنیا کا وہ علاقہ جہاں پچھلے 40 سال سے ہر شہری بڑے شوق سے مکڑے کھاتا ہے، اچانک ہر کسی کو یہ شوق کیسے چڑھ گیا؟ وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

کلوز سرکٹ کیمرے میں حادثے کے مناظر محفوظ ہوگئے تھے جس کی ایک فوٹیج ذرائع ابلاغ پر نشر کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پیوٹن کے ڈرائیور حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ہلاک ہونے والے ڈرائیور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والا ڈرائیور صدر کا پسندیدہ ڈرائیور تھا جو سرکاری شعبے میں 40 سال سے کام کررہا تھا۔ حادثے کے وقت اس کے سوا گاڑی میں اور کوئی نہیں تھا۔ امدادی کارکنوں اور رضاکاروں نے اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ویڈیو دیکھیں۔

مزید :

بین الاقوامی -