رائیونڈ میں پی ٹی آئی کا دھرنا روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

رائیونڈ میں پی ٹی آئی کا دھرنا روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
رائیونڈ میں پی ٹی آئی کا دھرنا روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) عمران خان کی جانب سے رائیونڈ میں ممکنہ دھرنے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔

نیو نیوز کے مطابق ایڈوکیٹ فاروق ستار کی جانب سے درخواست ایڈوکیٹ اے کے ڈوگر نے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پی ٹی آئی کے دھرنے کو روکنے کے احکامات جاری کرے ۔

وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف زعیم قادری نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر انہیں بھی شدید غصہ آجائے گا 

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان حکمران جماعت کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کر رہے ہیں جس سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے تاہم عدالت پی ٹی آئی کے دھرنے کو روکنے کے احکامات جاری کرے ۔

پاکستان کا وہ برانڈ جس کی بیٹریاں دفاعی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ ۔ ۔۔

یاد رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز رکراچی میں پاکستان زندہ باد جلسے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پاناما لیکس پر وزیر اعظم نواز شریف سے جواب لینے کیلئے 24ستمبر کو رائیونڈ جاتی آمراءکی جانب مارچ کریگی اور وہان دھرنا دیا جائے گا ۔

مزید :

لاہور -