ایشیا بحرالکاہل میں دلچسپی نئی نہیں ہے ،ابھی بھی اس خطے میں مصروف ہیں :صدر اوباما

ایشیا بحرالکاہل میں دلچسپی نئی نہیں ہے ،ابھی بھی اس خطے میں مصروف ہیں :صدر ...
ایشیا بحرالکاہل میں دلچسپی نئی نہیں ہے ،ابھی بھی اس خطے میں مصروف ہیں :صدر اوباما

  

وین تیان(آئی این پی)امریکی صدر اوباما نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایشیا بحرالکاہل خطے میںابھی بھی اتنا مصروف ہے کہ جو اس سے قبل دہائیوں تک نہیں رہا اور یہ خطہ مستقبل میں مزید اہمیت کا حامل ہو جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاﺅ س کے دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی ایشیا بحرالکاہل خطے میں دلچسپی نئی نہیں ہے۔ یہ وقت کے ساتھ معدوم نہیں ہو رہی۔ یہ بنیادی قومی مفادات کو ظاہر کرتی ہے۔انھوں نے انسانی حقوق کی پاسداری کی ضرورت پر زور اور ہر ملک کی خودمختاری کے احترام سے متعلق حکمت عملی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر ملک چاہے اس کا حجم کتنا ہی ہو، اسے اس پر عمل کرنا چاہیے اور حکومتوں کو انسانی اسمگلنگ اور ماحولیاتی تبدیلیوں جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اگر تولیے کو دھوتے ہوئے یہ چیز مشین میں ڈال دیں گے تو تولیہ اتنا نرم و ملائم ہوجائے گا کہ ہاتھ منہ صاف کرتے آپ کو مزہ آجائے

صدر اوباما نے ٹرانس پیسیفک شراکت داری کی منظور پر زور دیتے ہوئے اسے ایشیا بحرالکال خطے میں توازن استوار کرنے میں "بنیادی ستون" قرار دیا اور کہا اس تجارتی معاہدے پر پیش رفت میں ناکامی کے اقتصادی مضمرات ہوں گے اور امریکی قیادت کیلئے سوال پیدا کرے گی۔اس سے قبل اوباما نے وائٹ ہاﺅ س میں کہا کہ امریکہ اور لاو¿س نے باہمی احترام اور "ماضی کے زخموں کو مندمل کرنے کی مشترکہ خواہش" کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں نئے باب کا آغاز کیا ہے۔

’اس عمر کے بعد جنسی عمل مردوں کیلئے موت کا سبب بن سکتا ہے‘ سائنسدانوں نے انتہائی تشویشناک بات کہہ دی، ایسا انکشاف کہ جان کر مرد شدید پریشان ہوجائیں

اوباما پہلے امریکی صدر ہیں جنہوں نے لاو¿س کا دورہ کیا اور منگل کو اس ملک کو تین سالوں میں نو کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا جس سے لاو¿س کی طرف سے ان بموں کا قومی سروے کرنے میں حصہ ڈالنا ہے جو 1960 اور 1970 کی دہائیوں میں امریکی فورسز نے یہاں گرائے تھے اور وہ پھٹے نہیں۔امریکہ نے یہاں تقریبا 22 لاکھ بم گرائے تھے جن کا ایک تہائی پھٹا نہیں تھا اور یہ بم لاو¿س کی ترقی کی طرف پیش رفت کو سست روی پر مجبور کرتے رہے ۔وائٹ ہاس کے مطابق اوباما نے جنگ کے دوران لاپتا ہونے والے امریکی اہلکاروں کا کھوج لگانے کے ضمن میں تعاون پر لاو¿س کو سراہا۔

مزید :

بین الاقوامی -