6 کروڑ 79 لاکھ شناختی کارڈز کی تصدیق، 48 ہزار غیر ملکیوں کی شناخت، 1685 نے رضاکارانہ طور پر جعلی شناختی کارڈ واپس کر دئیے: وزیر داخلہ کو بریفنگ

6 کروڑ 79 لاکھ شناختی کارڈز کی تصدیق، 48 ہزار غیر ملکیوں کی شناخت، 1685 نے ...
6 کروڑ 79 لاکھ شناختی کارڈز کی تصدیق، 48 ہزار غیر ملکیوں کی شناخت، 1685 نے رضاکارانہ طور پر جعلی شناختی کارڈ واپس کر دئیے: وزیر داخلہ کو بریفنگ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی شناختی کارڈز کی تصدیق مہم کے دوران اب تک 6 کروڑ 79 لاکھ کارڈز کی تصدیق ہوئی ہے اور 48 ہزار غیر ملکیوں کی شناخت کی گئی ہے جبکہ کئی غیر ملکی افراد نے رضاکارانہ طور پر پاکستانی شناختی کارڈز واپس کر دئیے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلحہ لائسنس کے مرحلہ وار اجراءسے متعلق بھی پالیسی تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔

سردیوں کی آمد آمد ، گاڑی کو سٹارٹ کرنے کیلئے دھکا لگوانے کی بجائے یہ ایک کام کریں لیکن برانڈ کے بارے میں جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نادرا حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 6 کروڑ 79 لاکھ کارڈز کی تصدیق ہو چکی ہے اور 48 ہزار غیر ملکیوں کی شناخت کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق 1685 غیر ملکیوح نے رضاکارانہ طور پر پاکستانی شناختی کارڈ واپس کئے۔ ان میں 1549 افغانی، 44 بنگالی، ایک بھارتی اور ایک انڈونیشین شہری شامل ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ 50 بین الاقوامی این جی اوز کو کام کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی جبکہ 15 بین الاقوامی این جی اوز کا معاملہ زیر غور ہے اور سکروٹنی کا عمل جاری ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ قومی شناختی کارڈ کی تصدیقی مہم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اسلحہ لائسنس کے مرحلہ وار اجراءسے متعلق پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں، میڈیا ہاﺅسز، تعلیمی اداروں، مسلح افواج کے حکام، ارکان سینیٹ اور ارکان صوبائی و قومی اسمبلی کو اسلحہ لائسنس جاری کئے کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -