ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہ کرنے پر محمد عرفان مینجمنٹ سے ناراض ہو گئے

ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہ کرنے پر محمد عرفان مینجمنٹ سے ناراض ہو گئے
ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہ کرنے پر محمد عرفان مینجمنٹ سے ناراض ہو گئے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عرفان ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل نہ کرنے پر مینجمنٹ سے ناراض ہو گئے۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق محمد عرفان ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کا حصہ بننا چاہتے تھے لیکن مینجمنٹ نے انہیں نظر انداز کر کے واپس بھیج دیا ۔محمد عرفان نے ٹیم مینجمنٹ سے درخواست کی میرا فٹنس ٹیسٹ کرایا جائے ،اگر فٹنس ٹیسٹ پر پورا اترا تو ٹیم میں شامل کیا جائے لیکن مینجمنٹ نے ان کی بات کو نظر انداز کرتے ہوئے انہیں واپس بھیج دیا ۔ذرائع کے مطابق محمد عرفان کے پٹھوں میں معمولی کھنچاﺅ تھا جو ایک دن بعد ٹھیک ہو گیا تھا ۔ 

سردیوں کی آمدآمد، اگرآپ کی گاڑی یا ٹریکٹر کی بیٹری بھی پرانی ہے تو نئی خریدنے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں کیونکہ ۔ ۔ ۔تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

کھیل -