2017نیٹ ویسٹ بلاسٹ: شرجیل خان نے لیسسٹر شائر سے معاہدہ کر لیا

2017نیٹ ویسٹ بلاسٹ: شرجیل خان نے لیسسٹر شائر سے معاہدہ کر لیا
2017نیٹ ویسٹ بلاسٹ: شرجیل خان نے لیسسٹر شائر سے معاہدہ کر لیا

  

لندن(نیوز ڈیسک) 2017کے برطانوی ڈومیسٹک لیگ نیٹ ویسٹ بلاسٹ کیلئے پاکستانی ون ڈے اوپنر شرجیل خان نے لیسسٹر شائر سے معاہدہ کر لیا ہے۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ ” کرک انفو“ کے مطابق اس سے پہلے لیسسٹر شائر کے حکام نے کہا تھاکہ آسٹریلوی باولر نک میکائے ان کے آئندہ سال کیلئے اوورسیز کھلاڑی ہوں گے لیکن اب انہوں نے اپنا ارادہ تبدیل کر دیا ہے۔

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز : پروٹیز کپتان ڈی ویلیئرز کی صحتیابی کے بعد ٹیم میں واپسی

لیسسٹر شائر کے سی ای او وسیم خان نے کہنا ہے کہ میں اس بات پر خوش ہوں کہ شرجیل سے معاہدہ ہو گیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ شرجیل خان ہمای کلب کیلئے اپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ وہ ایک پاور فل ہٹر ہیں جو بال کو کسی بھی گراونڈ سے باہر پھینک سکتے ہیں۔اس موقع پر شرجیل کا کہنا تھا کہ میں بہت خوشی محسوسو کر رہا ہوں۔ لیسسٹر شائر کیلئے شاہد آفریدی۔ عبدالرزاق اور عمر اکم سمیت کئی پاکستانی کھیل چکے ہیں اس ٹیم کیلئے مجھے کھیلنا بہت اچھا لگے گا۔

مزید :

کھیل -