بظاہر معصوم نظر آنے والے کتے کی وہ نسل جو ضرور آپ کو کاٹے گی، ماہرین نے خبردار کردیا

بظاہر معصوم نظر آنے والے کتے کی وہ نسل جو ضرور آپ کو کاٹے گی، ماہرین نے خبردار ...
بظاہر معصوم نظر آنے والے کتے کی وہ نسل جو ضرور آپ کو کاٹے گی، ماہرین نے خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) لیبرے ڈور کتوں کی ایک ایسی قسم ہے جو مغربی ممالک میں سب سے زیادہ پسند کی جاتی ہے اور اس کے معصوم چہرے کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ کبھی بھی انسانوں کونقصان نہیں پہنچاتا ہوگا لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

دنیا کا وہ علاقہ جہاں پچھلے 40 سال سے ہر شہری بڑے شوق سے مکڑے کھاتا ہے، اچانک ہر کسی کو یہ شوق کیسے چڑھ گیا؟ وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
Animal Friendsکی جانب سے کی جانے والی تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انسانوں کو سب سے زیادہ کاٹنے والی کتوں کی نسل لیبرے ڈور ہے ۔اس کتے نے سب سے زیادہ حملہ ڈاکیوں پر کیا اور انہیں کاٹا،یہ کتا خواتین سے زیادہ مردوں پر حملہ آور ہوتا ہے۔جانوروں کی نفسیات کے ماہر ڈاکٹر راجر مگفورڈ کا کہنا ہے کہ ڈاکیوں کو سب سے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے جس کیو جہ ان کے پاس موجود وہ تھیلاہوتا ہے جسے دیکھ کر کتے حملہ آور ہوتے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ پوسٹل اداروں سے منسلک افراد اور ڈاک پھینکنے والے افراد کو چاہیے کہ وہ ان کتوں سے دوستی کرلیںتاکہ اس کے حملوں سے بچاجاسکے۔اس کا کہنا ہے کہ کتوں کی یاداشت بہت اچھی ہوتی ہے اور وہ جس کو دیکھ کر دوستی کرلیں انہیں یاد رکھتے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ خواتین کی نسبت مرد زیادہ غصے میں آکر ایسے کام کر بیٹھتے ہیں جو کہ کتوں کو بالکل اچھے نہیں لگتے جس سے ان پر یادہ حملے ہوتے ہیں۔لیبرے ڈور کے بعد جرمن شیفرڈ اور سٹیفورڈ شائر کاٹنے والوں میں سرفہرست ہیں۔برطانوی ادارے رائل میل کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال 2600ایسے واقعات سامنے آئے جس میں کتوں نے ڈاکیوں پر حملہ کیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -