آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز : پروٹیز کپتان ڈی ویلیئرز کی صحتیابی کے بعد ٹیم میں واپسی

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز : پروٹیز کپتان ڈی ویلیئرز کی صحتیابی کے بعد ٹیم ...
آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز : پروٹیز کپتان ڈی ویلیئرز کی صحتیابی کے بعد ٹیم میں واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاون(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا سے ہوم ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیاہے۔ انجری سے نجات کے بعد کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز کی واپسی ہوئی ہے۔
کرکٹ ساوتھ افریقہ کے مطابق کوئی انٹرنیشنل میچ نہ کھیلنے والے فاسٹ بولر اینڈیل فیلوکوایو کو پہلی بار ایک روزہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اس کے علاوہ ڈیل سٹین اور ہارڈ ہٹنگ بیٹسمین ڈیوڈ ملر کی بھی 50 اوورز کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔ وہ جون میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کےساتھ ٹرائنگولر سیریز نہیں کھیل پائے تھے۔آئرلینڈ کیخلاف ایک میچ کیلئے اعلان کردہ سکواڈ میں کپتان ڈی ویلیئرز، ٹیمبا باووما، فرحان بہردیان، کوئنٹین ڈی کک، پال ڈومینی، فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ ملر، کرس مورس، وائن پارنیل، ایرون فانگیسو، اینڈیل فیلوکوایو، ڈیوائن پریٹوریس، کاگیسو رباداشامل ہیں۔ آسٹریلیاکے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے اعلان کردہ ٹیم میںڈی ویلیئرز، کائیل ایبٹ، ہاشم آملہ، عمران طاہر، ڈیوڈملر، کرس مورس، وائن پارنیل،ایرون فانگیسو، اینڈیل پھہلک وایو،کیگسو ربادا، تبریز شمسی اور ڈیل سٹین پرمشتمل ہے۔واضح رہے کہ ڈی ویلیئرز کہنی میں زخم کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل پائے تھے۔کینگروز سے قبل پروٹیز آئرلینڈ کے ساتھ 25 ستمبر کو واحد ون ڈے میچ کھیلیں گے۔

مزید :

کھیل -