اس قدیم جرمن طریقے سے آپ جسم کی خطرناک بیماریاں دور کرکے اسے طاقتور بناسکتے ہیں

اس قدیم جرمن طریقے سے آپ جسم کی خطرناک بیماریاں دور کرکے اسے طاقتور بناسکتے ...
اس قدیم جرمن طریقے سے آپ جسم کی خطرناک بیماریاں دور کرکے اسے طاقتور بناسکتے ہیں

  

فرینکفرٹ(نیوزڈیسک)قدیم چینی نسخوں کے بارے میں آپ نے کافی کچھ سن رکھاہوگالیکن ذیل میں بتائے گئے قدیم جرمن نسخہ بھی خطرناک بیماریوں کودورکرنے میں کسی سے کم نہیں۔اس نسخے کی بدولت آپ جسم کی بند شریانیںکھول سکتے ہیں،انفیکشن سے محفوظ رہ سکتے ہیں،بلند فشار خون کو کنٹرول کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی مدافعتی نظام کو طاقتور بناسکتے ہیں۔آئیے آپ کو اس طریقے کے بارے میں بتاتے ہیں

اجزاء

چار لیموں(چھلکوں سمیت)

چار سینٹی میٹر ادرک کٹا ہوا

چار لہسن

پانی

بنانے کا طریقہ

لیموﺅں کو اچھی طرح دھولیں اور ان کو مختلف ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔اب انہیں ادرک اور لہسن کے ساتھ بلینڈر میں ڈالیں اور تب تک پیسیں جب تک وہ باریک نہ ہوجائیں،اب اسے ایک پین میں ڈال کر اس میں پانی ملادیں۔پانی کوابالیں اور ساتھ ہلاتے بھی جائیں۔ٹھنڈا ہونے پر اس مشروب کو چھان کر کسی بوتل میں ڈال لیں اور تین ہفتوں تک ہر روز کھانے سے دو گھنٹہ قبل اس کا ایک گلاس پئیں۔تین ہفتے استعمال کے بعد ایک ہفتے کی بریک دیں اور دوبارہ شروع کریں۔استعمال کے ابتدائی دنوں میں اپنے جسم میں توانائی اور اپنے آپ کو تروتازہ محسوس کریں۔اگر آپ کو اس کا ذائقہ ترش لگے تو اس میں شہد ڈال کر استعمال کریں۔

مزید :

تعلیم و صحت -