اپنے ہاتھ پر ربڑ بینڈ باندھیں اور اس خطرناک ترین بیماری کو ٹھیک کرلیں

اپنے ہاتھ پر ربڑ بینڈ باندھیں اور اس خطرناک ترین بیماری کو ٹھیک کرلیں
اپنے ہاتھ پر ربڑ بینڈ باندھیں اور اس خطرناک ترین بیماری کو ٹھیک کرلیں

  

لندن(نیوزڈیسک) جوڑوں میں درد کی وجہ سے اکثر لوگ بہت پریشان رہتے ہیں اور درد کُش ادویات سے بھی ان کا علاج نہیں ہوپاتا لیکن آج ہم آپ کواس کے علاج کے لئے ایسا آسان طریقہ بتائیں گے کہ آپ کو یہ ضرور پسند آئے گا۔

ایک ربر بینڈ لیں اور اسے اپنے ہاتھوں پر اس طرح چڑھائیں جس طرح آپ کو تصویر میں نظر آرہا ہے۔اب اپنے انگوٹھے کو ربر بینڈ کے کھچاﺅ کے ساتھ دور کریں۔یہ عمل دن میں10سے15بار کریں۔اسے ہفتے میں تین دن تک48گھنٹے کی بریک سے تب تک دہرائیں جب تک درد کم نہ ہوجائے۔

آپ چاہیں تو اپنی انگلیوں اور انگوٹھے کو ان کی جڑوں تک اس طرح دبائیں کہ آپ کا ہاتھ ایک بلی کے پنجے کی طرح نظر آئے۔30سے 60سیکنڈ تک اس اپنے ہاتھ کو اس پوزیشن میں رکھیں۔

اسی طرح آپ چاہیں تو ایک سافٹ بال(نرم گیند)کو اپنی انگلیوں اور انگوٹھے کے ساتھ باری باری 30سے60سیکنڈ تک دبائیں۔یہ عمل بھی 10سے15بار دہرائیں اور ہفتے میں تین دن تک48گھنٹے کی بریک کے ساتھ کریں۔سافٹ بال کو اپنے ہاتھ کی مکمل پکڑ میں رکھیں اور پوزیشن میں گیند کو15سیکنڈ تک پکڑ کر رکھیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -