سونے کی قیمت میں 24 روپے کی کمی ، 52 ہزار 822 روپے کا تولہ ہوگیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 24 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 52 ہزار 822 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔
ٓصرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو ملک بھر میں فی تولہ سونا 52 ہزار 846 روپے جبکہ 10 گرام 45 ہزار 355 روپے تھا ۔ بدھ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 24 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 52 ہزار 822 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 20 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونا 45 ہزار 335 روپے کا ہوگیا ہے۔
آپ کے گھر یا دفتر کا یوپی ایس ٹھیک طرح کام کررہاہے یا بیٹری کمزور ہے؟ کوئی بھی فیصلہ لینے سے قبل یہ خبر پڑھ لیں تاکہ ۔ ۔ ۔تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔
دوسری طرف گزشتہ روز فی تولہ چاندی 783 روپے اور 10 گرام چاندی 672 روپے تھی ۔ صرافہ مارکیٹ میں آج چاندی کی فی تولہ قیمت میں 2 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 781 روپے فی تولہ ہوگئی جبکہ ایک روپے کی کمی کے بعد 10 گرام چاندی کی قیمت 671 روپے ہوگئی ہے۔