گمشدہ ملائیشین طیارے کے پائلٹ نے پرواز سے قبل اپنی دوست شادی شدہ خاتون کو واٹس ایپ پر کیا پیغام بھیجا؟ ایسا انکشاف منظر عام پر کہ سارا معاملہ ہی اُلٹ ہوگیا، تفتیش کرنے والے بھی حیران رہ گئے

گمشدہ ملائیشین طیارے کے پائلٹ نے پرواز سے قبل اپنی دوست شادی شدہ خاتون کو ...
گمشدہ ملائیشین طیارے کے پائلٹ نے پرواز سے قبل اپنی دوست شادی شدہ خاتون کو واٹس ایپ پر کیا پیغام بھیجا؟ ایسا انکشاف منظر عام پر کہ سارا معاملہ ہی اُلٹ ہوگیا، تفتیش کرنے والے بھی حیران رہ گئے

  

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) 8مارچ 2014ءکو لاپتہ ہونے والے ملائیشین ایئرلائنز کے طیارے کی تحقیقات نے ایک نیا حیران کن موڑ لے لیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی پرواز ایم ایچ 370کے پائلٹ کیپٹن زہری احمد شاہ نے حادثے سے دو روز قبل فاطمہ پردی نامی شادی شدہ خاتون کو واٹس ایپ پر ایک پیغام بھیجا تھا۔زہری احمد اور فاطمہ کے مابین رومانوی تعلقات قائم تھے جو منقطع ہو گئے۔ یہ پیغام اسی حوالے سے تھا۔ اس انکشاف پر تحقیقات کرنے والے ماہرین اس زاوئیے پر سوچنے پر مجبور ہو گئے کہ کہیں رومانوی تعلق ٹوٹے پر دل شکستہ ہو کر زہری احمد شاہ نے خود ہی جہاز تباہ نہ کر دیا ہو۔

افریقی ملک نے ایسے جانور کی برآمد پر پابندی لگادی کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

دی آسٹریلین کی رپورٹ کے مطابق سابق کنڈرگارٹن ٹیچر35سالہ فاطمہ پردی نے پائلٹ کے ساتھ واٹس ایپ پر ہونے والی آخری گفتگو منظرعام پر لانے سے انکار کر دیا ہے، تاہم اس کا کہنا تھا کہ ”ہماری یہ گفتگو ذاتی نوعیت کی تھی جو افشاءنہیں کی جا سکتی۔“فاطمہ پردی کا مزید کہنا تھا کہ ”جہاز کو پیش آنے والے حادثے کے بعد کئی اشاعتی و نشریاتی اداروں نے میرا انٹرویو کرنے کی خواہش ظاہر کی مگر میں نے انکار کر دیا کیونکہ میں خوفزدہ تھی کہ میری بات کو غلط پیرائے میں لیا جائے گا اور اس سے کیپٹن زہری کے خاندان کی دل آزاری ہو گی۔یقینا میں اور کیپٹن زہری گپ شپ کرتے تھے، جس طرح لوگ ہمیشہ کرتے ہیں خواہ آپ اچھے ہوں یا برے۔ لوگ سوچتے ہیں کہ میں زہری سے محبت کرتی تھی لیکن ہمارے درمیان ایسا کوئی تعلق نہیں تھا۔“

رپورٹ کے مطابق فاطمہ پردی اور کیپٹن زہری کا تعلق اتنا قریبی تھا کہ فاطمہ کے تین بچوں کے لیے وہ والدکی حیثیت اختیار کر چکے تھے۔ طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کرنے والے ماہرین اس سے قبل 4بار فاطمہ پردی سے سوال وجواب کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ مسافر طیارہ کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے راستے میں پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا جس میں 239مسافر سوار تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -