جڑواں ہونا جرم بن گیا ، نادرا نے ایک بھائی کا شناختی کارڈ منسوخ کردیا

جڑواں ہونا جرم بن گیا ، نادرا نے ایک بھائی کا شناختی کارڈ منسوخ کردیا
جڑواں ہونا جرم بن گیا ، نادرا نے ایک بھائی کا شناختی کارڈ منسوخ کردیا

  

صادق آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جڑواں ہونا جرم بن گیا ، نادرا نے ایک جیسی شکلیں ہونے پر ایک بھائی کا شناختی کارڈ منسوخ کردیا ۔

نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق صادق آباد کے جڑواں بھائیوں کو اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب نادرا حکام نے ایک کا شناختی کارڈ منسوخ کردیا۔ شناختی کارڈ منسوخ ہونے پر جب نادرا آفس سے رجوع کیا گیا تو حکام کا کہنا تھا کہ دونوں بھائیوں کے ہم شکل ہونے کی وجہ سے ایک کا شناختی کارڈ منسوخ کیا ہے۔

سردیوں کی آمد آمد ، گاڑی کو سٹارٹ کرنے کیلئے دھکا لگوانے کی بجائے یہ ایک کام کریں لیکن برانڈ کے بارے میں جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

محمد عادل ولد محمد انور نے بتایا کہ میرے جڑواں بھائی کا شناختی کارڈ منسوخ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ جلد از جلد شناختی کارڈ بنا کر ہماری مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔

مزید :

رحیم یارخان -