سائنس کے مطابق گنجے پن سے بچنے، بالوں کو گرنے سے روکنے کا یقینی طریقہ سامنے آگیا، لیکن طریقہ ایسا کہ صرف سن کر ہی مَردوں کی چیخیں نکل جائیں
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گنجے پن کا شکار مردوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ایک ماہر نے بالوں کو گرنے سے روکنے کا ایک سائنسی طور پر ثابت شدہ طریقہ بتا دیا ہے مگر آپ میں سے کوئی بھی اس طریقے پر عمل نہیں کرنا چاہیے گا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کی رپورٹ کے مطابق یہ طریقہ ہارلے سٹریٹ سرجن اور گنجے پن کے علاج کی ماہر ڈاکٹر نیلوفر فارجو نے بتایا ہے۔
ڈاکٹر نیلوفر کا کہنا ہے کہ ”اگر آپ اپنے بالوں کو گرنے سے روکنا چاہتے ہیں تو خود کو مردانگی سے محروم کر لیں۔ اس سے نہ صرف آپ کے بال گرنے سے رک جائیں گے بلکہ گرے ہوئے بال بھی واپس آ جائیں گے اور ان کی عمر بھی بہت طویل ہو گی۔“ڈاکٹر نیلوفر کا کہنا تھا کہ ”یہ بات سننے میں بہت عجیب لگتی ہے مگر ہیجڑے کبھی گنجے نہیں ہوتے۔“ڈاکٹر نیلوفر کے اس فارمولے کے جواب میں نیچرل ہیئرپراڈکٹس کے ڈائریکٹر اینڈی بریانٹ کا کہنا تھا کہ ”جسمانی اعضاءکا نقصان کیے بغیر بھی بالوں کو گرنے سے روکا جا سکتا ہے۔“ اینڈی بریانٹ نے گرتے بالوں کا شکار مردوں کو مشورہ دیا کہ وہ خود کو ذہنی پریشانی سے بچا کر رکھیں۔ چائے، کافی، شراب اور زیادہ شوگر والے کھانوں سے پرہیز کریں۔
اینڈی کا کہنا تھا کہ ”جسم میں پریشانی کے ایڈرینالین اور پرولیکٹین نامی ہارمونز کی مقدار زیادہ ہونے سے جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹرون کی مقدار بھی زیادہ ہو جاتی ہے جو انجام کار ڈی ہائیڈروٹیسٹاسٹرون میں تبدیل ہو جاتا ہے اور مردوں کو گنجے پن کے مرض میں مبتلا کر دیتا ہے۔ جو مرد اپنے آپ کو ذہنی پریشانی سے بچا کر رکھتے ہیں ان میں گنجا ہونے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔“