’روس ہم پر حملہ کرنے والا ہے اور ہمیں معلوم ہے ہمارا اتحادی کوئی بھی مغربی ملک مدد کو نہیں آئے گا‘شام کے بعد روس نے ایک اور ملک میں قدم جمانے کی تیاری کرلی، اس کے صدر نے ایسا بیان دے دیا پوری مغربی دنیا کو شرم سے پانی پانی کردیا

’روس ہم پر حملہ کرنے والا ہے اور ہمیں معلوم ہے ہمارا اتحادی کوئی بھی مغربی ...
’روس ہم پر حملہ کرنے والا ہے اور ہمیں معلوم ہے ہمارا اتحادی کوئی بھی مغربی ملک مدد کو نہیں آئے گا‘شام کے بعد روس نے ایک اور ملک میں قدم جمانے کی تیاری کرلی، اس کے صدر نے ایسا بیان دے دیا پوری مغربی دنیا کو شرم سے پانی پانی کردیا

  

کیف (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کے صدر پیٹرو پوروشینکو کا کہنا ہے کہ ”روس ہم پر حملہ کرنے والا ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ ہمارا کوئی بھی مغربی اتحادی ملک ہماری مدد کو نہیں آئے گا۔“برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرو پوروشینکو کاکہنا تھا کہ ”پناہ گزینوں کے بحران اور دہشت گردانہ حملوں کے باعث یورپی ملک اندرونی طور پر عدم استحکام کا شکار ہیں۔ اسی دباﺅ کے زیراثر یورپی ممالک میں آئندہ آنے والی حکومتیں روس کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی طرف زیادہ مائل ہوں گی۔تاحال یورپ متحد ہے لیکن کئی یورپی ممالک میں روس کا لب و لہجہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ یورپی ملک روس پر پابندیوں کے حوالے سے منقسم ہو چکے ہیں اور بعض ممالک سے روس پر عائد پابندیوں کے خاتمے کی آواز اٹھ رہی ہے۔“

چین کی مدد کیلئے روسی فوج بھی حرکت میں آگئی، امریکہ کو ایسا زوردور جھٹکا دے دیا کہ اس نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا ہوگا

انہوں نے مزید کہا کہ ” یوکرین کو روسی جارحیت سے نمٹنے کے لیے عالمی حمایت کی مسلسل ضرورت رہے گی لیکن کئی وجوہات کی بناءپر اس حمایت کا حصول وقت کے ساتھ ساتھ ہمارے سفیروں کے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔“ واضح رہے کہ کریمیا کے معاملے پر روس اور یوکرین میں کشیدگی اپنے عروج کو پہنچی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ یوکرین کے اندر روس کے حامی مظاہرین اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپیں معمول کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -