سڑک پر نیم برہنہ خواتین شہریوں کو روک روک کر پیسے مانگنے لگیں، یہ ایسا کیوں کررہی ہیں؟ غربت کی وجہ سے نہیں بلکہ ایسی حقیقت کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

سڑک پر نیم برہنہ خواتین شہریوں کو روک روک کر پیسے مانگنے لگیں، یہ ایسا کیوں ...
سڑک پر نیم برہنہ خواتین شہریوں کو روک روک کر پیسے مانگنے لگیں، یہ ایسا کیوں کررہی ہیں؟ غربت کی وجہ سے نہیں بلکہ ایسی حقیقت کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے وسطی شہر کازان میں گزشتہ رات انتہائی شرمناک منظر دیکھنے کو ملا جہاں چند نیم برہنہ خواتین سڑک پر گاڑیوں کو روک کر ان سے پیسے مانگ رہی تھیں۔ انہوں نے صرف زیرجامے پہن رکھے تھے اور شہریوں سے کہہ رہی تھیں کہ ان کے پاس لباس نہیں ہے اور لباس خریدنے کے لیے انہیں پیسے درکار ہیں۔ دراصل یہ لڑکیاں غریب نہیں تھیں بلکہ لباس نہ ہونے کا ڈرامہ کر رہی تھیں۔ دراصل ان کی یہ شرمناک حرکت ایک ورکشاپ کا حصہ تھی۔

بالغوں کی فلموں میں اداکاری کرنے والی گوری اداکارہ سیدھے راستے پر آگئی، اسلام قبول کرلیا لیکن پھر برطانیہ میں اس کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ جان کر ہر مسلمان کا دل افسردہ ہوجائے

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اس ورکشاپ میں ان لڑکیوں کو سکھایا جا رہا تھا کہ انہیں شوہر تلاش کرنے کے لیے کس طرح کا رویہ اختیار کرنا چاہیے۔راہ چلتے ایک شخص نے ان کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر ڈال دی جہاں صارفین اسے پر طرح طرح کے کمنٹس دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان میں سے ایک لڑکی اس شخص کی گاڑی روک کر اس کے پاس آتی ہے اور اس سے 100روبل(روسی کرنسی)مانگتی ہے۔ وہ اسے کہتی ہے کہ ہمارے پاس کپڑے نہیں ہیں۔ یہ ہماری التجا ہے، پلیز ہماری مدد کیجیے۔ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”یہ تمام لڑکیاں بے دماغ احمق ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -