دورہ بھارت : ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے فاسٹ باولر ایڈم ملنے کی شرکت مشکوک، اینڈرسن کی شمولیت کا امکان

دورہ بھارت : ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے فاسٹ باولر ایڈم ملنے کی شرکت ...
دورہ بھارت : ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے فاسٹ باولر ایڈم ملنے کی شرکت مشکوک، اینڈرسن کی شمولیت کا امکان

  

کرائسٹ چرچ(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کے فاسٹ باولر ایڈم ملنے کی بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز میں شرکت تاحال غیر واضح ہے۔ان کی حال ہی میں کہنی کی سرجری ہوئی ہے جس کے بعد ان کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ٹیم نیوزی لینڈ کے سلیکٹر گیون لارسن نے کہا ہے کہ اس سال مئی میں آئی پی ایل کے ایک میچ میں زخمی ہونے والے ایڈم ملنے ابھی تک مکمل صحت یاب نہیں ہوئے جس کی وجہ سے ان کی دورہ بھارت میں شرکت مشکوک ہے۔

سردیوں کی آمدآمد، اگرآپ کی گاڑی یا ٹریکٹر کی بیٹری بھی پرانی ہے تو نئی خریدنے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں کیونکہ ۔ ۔ ۔

ان کی جگہ آل راونڈر کورے انیڈرسن کی اس دورے میں شرکت کا امکان ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھارت کے دورے میں تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈیز کھیلنا ہیں ۔ پہلا ٹیسٹ 22ستمبر سے کانپور میں شروع ہوگا۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 16اکتوبر کو دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -