’ہم تمہارے اس علاقے کو اپنے ملک کا حصہ بنالیں گے اگر۔۔۔‘ بڑے ملک نے امریکہ کو زوردار دھمکی دے دی، نیا خطرہ پیدا ہوگیا

’ہم تمہارے اس علاقے کو اپنے ملک کا حصہ بنالیں گے اگر۔۔۔‘ بڑے ملک نے امریکہ ...
’ہم تمہارے اس علاقے کو اپنے ملک کا حصہ بنالیں گے اگر۔۔۔‘ بڑے ملک نے امریکہ کو زوردار دھمکی دے دی، نیا خطرہ پیدا ہوگیا

  

میکسیکو سٹی (نیوز ڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ تاثر مضبوط ہوتا جارہا ہے کہ وہ باقی دنیا کے لئے ہی نہیں بلکہ خود امریکہ کے لئے بھی بہت منحوس ثابت ہوں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی نحوست کی تازہ ترین مثال ایک میکسیکن سیاستدان کی دھمکی صورت میں سامنے آئی ہے، جن کا کہنا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر بنے تو میکسیکو امریکہ سے اپنی وہ تمام زمین واپس لے گا جو ڈیڑھ صدی قبل ایک معاہدے کے تحت اس کے حوالے کی گئی تھی۔

’ہمیں اپنے کپڑے اتارنا ہوں گے تاکہ۔۔۔‘ چینی صدر شی جن پنگ نے ایک جملہ ایسا کہہ دیا کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا، لیکن پھر روکنے کیلئے چینی حکومت نے کیا کیا؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

اخبار دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کی ڈیموکریٹک ریوولیوشن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ارمانڈو لیوس پیٹر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ناصرف میکسیکو کو دھمکیاں دے رہے ہیں بلکہ امریکہ میں موجود میکسیکن شہریوں کو ملک بدر کرنے کی دھمکی بھی دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکو کے مفادات کے لئے خطرہ ثابت ہوں گے لہٰذا میکسیکو بھی بدلہ لے گا اور اپنی زمین امریکہ سے واپس لے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب کرنے کی امریکہ کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی کیونکہ وہ ایک ایسا قانون متعارف کروانے پر کام کررہے ہیں جو ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب کی صورت میں امریکہ کے ساتھ زمین کی منتقلی کے معاہدے کو کالعدم قرار دے گا۔

سینیٹر ارمانڈو ریوس کے اس بیان نے امریکیوں کو سخت پریشان کردیا ہے کیونکہ وہ جس زمین کی بات کررہے ہیں وہ لاکھوں مربع کلومیٹر پر مشتمل علاقہ ہے، جس میں اب امریکہ کی متعدد ریاستیں قائم ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ 1848ءمیں ہوا جس کا مقصد دو سال سے جاری جنگ کا خاتمہ کرنا تھا کیونکہ اس جنگ میں میکسیکو کو بھاری نقصانات اٹھانے پڑرہے تھے۔ معاہدے کے تحت میکسیکو نے اپنے ملک کا شمالی نصف حصہ امریکہ کے حوالے کردیا تھا، اور امریکہ نے میکسیکو کی آدھی زمین ہتھیانے کے بعد جنگ کا خاتمہ کردیا۔ اس زمین پر اب امریکی ریاستیں نیو میکسیکو، کیلیفورنیا، ایریزونا، یوتاہ، نیواڈا اور ریاست وائیومنگ اور کولوراڈو کے کچھ حصے واقع ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -