معروف کھلاڑی کے فحش اداکارہ کو میسج پر میسج، بالآخر اداکارہ نے پیغامات ایسے طریقے سے سوشل میڈیا پر جاری کردئیے کہ منہ دکھانے کے قابل بھی نہ چھوڑا

معروف کھلاڑی کے فحش اداکارہ کو میسج پر میسج، بالآخر اداکارہ نے پیغامات ایسے ...
معروف کھلاڑی کے فحش اداکارہ کو میسج پر میسج، بالآخر اداکارہ نے پیغامات ایسے طریقے سے سوشل میڈیا پر جاری کردئیے کہ منہ دکھانے کے قابل بھی نہ چھوڑا

  

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) گزشتہ روز امریکی رگبی کلب اول مس کی فلوریڈا سٹیٹ کلب کے ہاتھوں عبرتناک شکست ہی کچھ کم نہ تھی کہ ہاری ہوئی ٹیم کے سپر سٹار کھلاڑی چاڈ کیلی کے متعلق فحش فلموں کی مشہور اداکارہ میا خلیفہ نے ایسا انکشاف کر دیا کہ بیچارے شرم سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔

بالغوں کی فلموں میں اداکاری کرنے والی گوری اداکارہ سیدھے راستے پر آگئی، اسلام قبول کرلیا لیکن پھر برطانیہ میں اس کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ جان کر ہر مسلمان کا دل افسردہ ہوجائے

فلوریڈا نے یہ میچ 34 کے مقابلے میں 45 گول سے جیت لیا تھا، جس پر اول مس کلب کو پہلے ہی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔ ایسی صورتحال میں میا خلیفہ نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر انکشاف کر دیا کہ اس ٹیم کے مشہور کھلاڑی چاڈ کیلی میچ سے پہلے ان کے پیچھے پڑے ہوئے تھے اور بار بار منع کرنے کے باوجود میسج پر میسج بھیج رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ چاڈ کیلی ان سے بار بار رابطہ کرتے رہے اور انہیں اپنے سنیپ چیٹ اکاﺅنٹ میں شامل کرنے کی درخواست بھی کرتے رہے، اور ساتھ ہی تمام میسجز کی تصاویر بھی انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دیں، جس کے بعد چاڈ کیلی کو کو ساری دنیا کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

لبنانی نژاد میا خلیفہ آج کل امریکا میں مقیم ہیں۔ انہیں 2015ءمیں فحش فلموں کی مقبول ترین اداکارہ قرار دیا گیا، جس کے بعد لبنان سے انہیں قتل کی دھمکیاں موصول ہونے لگیں۔ میا خلیفہ کا کہنا ہے کہ ان دھمکیوں کے بعد انہوں نے فحش فلموں میں کام کرنا چھوڑدیا ہے۔ وہ خود کو فلوریڈا سٹیٹ رگبی کلب کی غیر رسمی علامت قرار دیتی ہیں اور اس ٹیم کی ہر موقع پر بھرپور حمایت بھی کرتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -