ہائی کورٹ :ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لاپتہ قریبی ساتھی کی بازیابی کے لئے درخواست دائر

ہائی کورٹ :ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لاپتہ قریبی ساتھی کی بازیابی کے لئے ...
ہائی کورٹ :ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لاپتہ قریبی ساتھی کی بازیابی کے لئے درخواست دائر

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لاپتہ قریبی ساتھی اور اے کیو خان ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹرشوکت ورک کی بازیابی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

یہ درخواست ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے وکیل بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے قریبی ساتھی شوکت ورک کو نامعلوم افراد گھر سے اٹھا کر لے گئے۔

آپ کے گھر یا دفتر کا یوپی ایس ٹھیک طرح کام کررہاہے یا بیٹری کمزور ہے؟ کوئی بھی فیصلہ لینے سے قبل یہ خبر پڑھ لیں تاکہ ۔ ۔ ۔تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ شہری کی بیوی عائشہ ورک کی درخواست پر تھانہ نواب ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے مگر ان کی بازیابی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شوکت ورک کی فوری بازیابی کا حکم جاری کرے ۔

مزید :

لاہور -