ہائی کورٹ ،وکلاءکے کلرک باہم دست وگریبان ،ایک لہولہان

ہائی کورٹ ،وکلاءکے کلرک باہم دست وگریبان ،ایک لہولہان
ہائی کورٹ ،وکلاءکے کلرک باہم دست وگریبان ،ایک لہولہان

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ میں وکلا ءکے کلرک آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر گھونسوں کی بارش کر دی۔

عدالت عالیہ کے احاطہ میں وکلا ءکے کلرکوں امجد اور فہیم کے درمیان نقل فارم جمع کراتے وقت جھگڑا ہو گیا۔دونوںنے لڑائی کے دوران ایک دوسرے پر اندھا دھند گھونسوں اور تھپیڑوں کی بوچھاڑ کر دی۔ لڑائی جھگڑے میں کلرک امجد زخمی ہوگیا اور اس کے سر پر چوٹ آئی جس سے وہ لہولہان ہوگیا،بعدازاں سیکیورٹی اہلکاروں نے دونوں کلرکوں کو تحویل میں لے لیا۔

مزید :

جرم و انصاف -