ہائی کورٹ :ڈبہ بند دودھ بنانے کی فیکٹری ڈی سیل کرنے کا حکم ،فوڈ اتھارٹی سے رپورٹ طلب

ہائی کورٹ :ڈبہ بند دودھ بنانے کی فیکٹری ڈی سیل کرنے کا حکم ،فوڈ اتھارٹی سے ...
ہائی کورٹ :ڈبہ بند دودھ بنانے کی فیکٹری ڈی سیل کرنے کا حکم ،فوڈ اتھارٹی سے رپورٹ طلب

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈبہ بند دودھ بنانے والی فیکٹری کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے فوڈ اتھارٹی حکام سے اب تک کی گئی قانونی کارروائی کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے رو برو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فوڈ اتھارٹی پنجاب نے ڈبہ بند دودھ بنانے والی فیکٹری کو سیل کر دیا ہے،جس کے باعث 300 کے قریب ملازمین متاثر ہونے سمیت کاروباری روابط منقطع ہو گئے ہیں جبکہ 10روز سے سیل کی گئی فیکٹری کے حوالے سے محکمہ نے کوئی قانونی کارروائی مکمل نہیں کی،فوڈ اتھارٹی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مضر ماحول اور دودھ کی جانچ پڑتال کے بعد فیکٹری کو سیل کیا گیا ہے.

Exide، پاکستان کا وہ برانڈ جس کی بیٹریاں دفاعی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ ۔ ۔۔

عدالت نے استفسار کیا کہ فیکٹری سے حاصل کیے گئے نمونوں کے لیبارٹری ٹیسٹ سمیت کیا قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے،فوڈ اتھارٹی کے وکیل نے بتایا کہ وہ معلومات حاصل کر کے عدالت کو آگاہ کر دیں گے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیکٹری کو ڈی سیل کرنے جبکہ صرف مخصوص مضر صحت حصہ کو سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے فوڈ اتھارٹی سے فیکٹری کے خلاف کی گئی قانونی کارورائی کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید :

لاہور -