احتساب عدالت ،ڈی ایچ اے کیس میں کامران کیانی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

احتساب عدالت ،ڈی ایچ اے کیس میں کامران کیانی کو اشتہاری قرار دینے کی ...
احتساب عدالت ،ڈی ایچ اے کیس میں کامران کیانی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج خاقان بابر نے ڈی ایچ اے سٹی کیس میں ملوث حماد ارشد، نذیربٹ کے ریفرنس کی سماعت 15ستمبرتک ملتوی کردی ہے۔

احتساب عدالت میں نیب پنجاب نے ڈی ایچ اے سٹی کی فائلوں کی مد میں سادہ لوح افراد کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں حماد ارشد، نذیر بٹ، کامران کیانی کے خلاف ریفرنس پیش کررکھا ہے ۔عدالت میں حماد ارشد اور نذیربٹ پیش ہو رہے ہیں جبکہ کامران کیانی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

Exide، پاکستان کا وہ برانڈ جس کی بیٹریاں دفاعی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ ۔ ۔۔

عدالت نے کامران کیانی کے پیش نہ ہونے پر ان کو اشتہاری ملزم قرار دینے کے لئے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے ۔عدالت کی طرف سے اشتہار اخبار جاری کیا گیا تھاجس کی رپورٹ عدالت میں وصول نہیں ہوئی اس پر عدالت نے کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کردی ہے۔ عدالت میں اشتہار جاری کرنے کی رپورٹ وصول ہونے پر کیس کے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا جائے گا ،اس کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کرکے کی اور کیس کی باقاعدہ سماعت شروع کردی جائے گی۔

مزید :

جرم و انصاف -