سابق شوہر سے بچہ بازیاب ،گلوکارہ حمیرا ارشد کے حوالے

سابق شوہر سے بچہ بازیاب ،گلوکارہ حمیرا ارشد کے حوالے
سابق شوہر سے بچہ بازیاب ،گلوکارہ حمیرا ارشد کے حوالے

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج غلام عباس سیال نے عارضی طور پر گلو کارہ حمیرا ارشد کا بچہ اس کے حوالے کرتے ہوئے فریقین کو گارڈین کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

فاضل جج نے دوران سماعت قرار دیا ہے کہ بچے کی 5سال ہے ،بچے کی پہلی درس گاہ ماں ہی ہے اس لئے بچے کوماں کے حوالے کیا جاتا ہے تاہم فاضل جج نے مزید کہا کہ اصل پلیٹ فارم گارڈین کورٹ ہے ، دونوں 23تاریخ کو گارڈین کورٹ پیش ہوں، بچہ مستقل ماں کے پاس رہے گا یا باپ کے پاس یہ گارڈین کورٹ فیصلہ کرے گی۔

قائد اعظم محمد علی جناح اور ایپل کے بانی سٹیو جابز کے موت سے قبل آخری الفاظ کیا تھے ؟ آپ بھی جانئے ۔۔۔

عدالتی فیصلے کے بعداس موقع حمیرا ارشد نے کہا کہ انھیں بچہ ملنے کی بے حد خوشی ہے ، انھیں سیشن کورٹ میں کامیابی ہوئی ہے اوروہ گارڈین کورٹ سے بھی بچہ لے کر ہی رہیں گی،دوسری جانب حمیرا ارشد کے سابق شوہر احمد بٹ نے کہا کہ وہ عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ، وہ گارڈین کورٹ سے رجوع کریں گے۔ بیٹاملنے کے بعد حمیرا ارشد بچے کو لے کر جذباتی انداز میں پیار کرتی رہیں۔

پاکستان کا وہ برانڈ جس کی بیٹریاں دفاعی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ ۔ ۔۔

سیشن عدالت میں حمیرا ارشد نے بچے کی بازیابی کے لئے 4 روز قبل درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد گزشتہ روز اپنا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے ۔

مزید :

تفریح -