تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،ہمارا ملک تعلیم کے میدان میں اقوام عالم سے بہت پیچھے ہے:گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی

تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،ہمارا ملک تعلیم کے میدان میں ...
تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،ہمارا ملک تعلیم کے میدان میں اقوام عالم سے بہت پیچھے ہے:گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی

  

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان اور بلوچستان میں بھی عالمی یوم خواندگی 8ستمبر کو منایا جارہاہے۔ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ بد قسمتی سے ہمارا ملک تعلیم کے میدان میں اقوام عالم سے بہت پیچھے ہے۔ جبکہ بلوچستان میں خواندگی کی شرح انتہائی کم ہے، اس صورت حال کی بہتری کیلئے حکومت بلوچستان اپنے تمام تر و سائل اور ذرائع بروئے کار لا رہی ہے تاکہ شرح خواندگی میں اضافے کے ساتھ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔

حسینہ واجد کا ظلم و جبر اپنی آخری حدوں کو چھو رہا، ہمارے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں:حافظ محمد ادریس

عالمی یوم خواندگی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ '' تعلیم سب کیلئے '' کے تحت صوبے میں بھر پور کوششیں کی جارہی ہیں،تعلیم بالغاں اور غیر رسمی بنیادی تعلیم کے مراکز کے ذریعہ صوبے کے عوام میں تعلیمی شعور پیدا کیا جارہا ہے، ان کوششوں میں عوام کی شمولیت کے ذریعے ہی فروغ تعلیم کے بنیادی مقاصد کا حصول ممکن ہے۔ گورنر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ عالمی یوم خواندگی کے سلسلے میں ترتیب دیئے گئے پروگراموں کے ذریعے عوام کو حصول علم کی ترغیب دینے میں مدد ملے گی، یہ امر باعث اطمینان ہے کہ محکمہ سماجی بہبود و خصوصی تعلیم،خواندگی و غیررسمی تعلیم انسانی حقوق حکومت بلوچستان اور JICA صوبہ بلوچستان کے عوام کیلئے دن رات خواندگی بڑھانے میں مصروف عمل ہے۔

مزید :

کوئٹہ -